بیس بال

فلسطین نے پاکستان کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا

فلسطین نے پاکستان کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا

ویب ڈیسک ; فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

ایران کے شہر کرج میں کھیلے گئے ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کے فائنل میں فلسطین نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیا۔ پہلی اننگز میں ایک اور تیسری اننگز میں تین رنز بنا کر 0-3 کی برتری حاصل کر کے پاکستان پر دباؤ بڑھایا۔

چوتھی اننگز میں پاکستان نے اسکور کر کے خسارہ کم کیا، جبکہ پانچویں اننگز کے ٹاپ ہاف میں ایک اور رن بنا کر مقابلہ مزید سخت کر دیا، تاہم بوٹم ہاف میں فلسطین نے بھی اسکور کر کے اپنی برتری برقرار رکھی۔

آٹھویں اننگز کے اختتام پر فلسطین کو 2-4 کی سبقت حاصل تھی، لیکن نویں اننگز میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 4-4 سے برابر کر دیا۔

میچ برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن اننگز کھیلی گئی، جس میں پاکستان کوئی رن بنانے میں ناکام رہا، جبکہ فلسطین نے رن مکمل کر کے فتح سمیٹی اور چیمپئن بن گیا۔

تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں ایران نے بھارت کو شکست دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!