بیس بال

پاکستان میں بیس بال یوتھ ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام شروع کردیا گیا ہے ; محمد جمیل کامران

پاکستان میں بیس بال یوتھ ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام شروع کردیا گیا ہے ; محمد جمیل کامران

پاکستان بھر میں مقبولیت کی حامل بیس بال میں یوتھ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے سیکرٹری پی ایف بی سید فخر شاہ کی ہدایت پریوتھ ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پاکستان فیڈریشن بیس بال نے محمد جمیل کامران کو ڈائریکٹر یوتھ ٹیلنٹ پروگرام نامزد کیا ہے جو کہ ملتان ڈی جی خان بہاولپور ساہیوال ڈویژن میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹرائلز منعقد کرینگے.

جس کے بعد اس پروگرام کو پاکستان کے دوسرے ڈویژن تک پھیلا جاِے گا اس سلسلہ میں کواڈینئٹر ڈی جی خان بیس بال شاہد صدیق نے سردار کوڑے خان سکول میں ڈی جی خان ڈویژن کے نئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا زیر سرپرستی محمد جمیل کامران ڈائریکٹر یوتھ ٹیلنٹ پروگرام پی ایف بی انعقاد کیا.

جس کے مہمان خصوصی رانا طاہر بشیر پرنسپل سکول ہذاہ تھے جبکہ محمد لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر انجم شہزاد اور کوچ محمد حسن جمیل موجود تھے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد جمیل کامران نے کہاکہ سیکرٹری سید فخر شاہ کی ہدایت پر بیس بال میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کو مزید باصلاحیت نوجوان میسر آسکیں جس کا آغاز ڈی جی خان ڈویژن سے کررہے ہیں.

اور جلد ہی اس پروگرام کو پاکستان کے دیگر ڈویژن تک ہھیلایا جائے گا پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول رانا طاہر بشیر نے کہاکہ پاکستان میں بیس بال کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ویسے بھی ہمارا خطہ قدرتی طور پر ایسے کھلاڑیوں سے بھرا پڑا ہے

جو کہ موقع کی تلاش میں ہیں وہ موقع ہم نے فراہم کرنا ہے پاکستان فیڈریشن بیس بال اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے یہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹیلنٹ کی تلاش پروگرام شروع کیا ہے جو کہ قابل تحسین ہے بعد ازاں کوچ محمد حسین جمیل نے دیگر ممبران کے ہمراہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!