بیس بال

ٹیلنٹ ہنٹ بیس بال پروگرام سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ; کاشف شفیق

ٹیلنٹ ہنٹ بیس بال پروگرام سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ; کاشف شفیق

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری سید فخر شاہ کی ہدایت پر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلہ میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں تربیتی کیمپ جاری ہے.

اس سلسلہ میں سعودی عرب سے آئے ہوئے انٹر نیشنل کرکٹر و قومی بیس بال کھلاڑی کاشف شفیق نے کیمپ کا دورہ کیا ڈائریکٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام محمد جمیل کامران نے بتایاکہ پاکستان فیڈریشن آف بیس بال پاکستان بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کی تلاش کررہا ہے یہ کیمپ اسی سلسلہ میں ملتان میں لگایا گیا ہے.

جس میں فارن ٹور کےلیے منتخب کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں سپورٹس کنسلٹنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان ظفر خان شیروانی نے کہاکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں میدان آباد کرنا ہونگے.

اور اس سلسلہ میں ایمرسن یونیورسٹی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی کاشف شفیق نے کہا کہ دنیا بھر میں بیس نال کے کھیل کو خصوصی اہمیت حاصل ہے پاکستان نے آغاز سے ہی اس کھیل میں نامور کھلاڑی متعارف کروائے جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا

اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے انہوں نے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو بیس بال کے کھیل پر لیکچر بھی دیا اس موقع پر محمد عرفان اور کوچ محمد حسن جمیل بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!