سکواش
آسٹریلیا میں گولڈن اوپن اسکوائش چیمپئن شپ پاکستان کے حمزہ خان کے نام

آسٹریلیا میں گولڈن اوپن اسکوائش چیمپئن شپ پاکستان کے حمزہ خان کے نام
کینبرا: پاکستان کےحمزہ خان نے آسٹریلیا میں ہونے والی گولڈن اوپن اسکواش چیمپین شپ جیت لی۔
میڈیاذرائع کے مطابق پاکستان کے حمزہ خان نے آسٹریلیا میں گولڈن اوپن اسکواش چیمپین شپ اپنے نام کرلی۔آسٹریلیا کے شہر کلگوری میں ایونٹ کے فائنل میں حمزہ خان نے ہانک کانگ کے کھلاڑی ہو کو شکست دی۔
پاکستانی پلیئر فائنل میں0-3 سے کامیاب ہوئے۔ پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالر تھی۔



