مصنف کی تحاریر : newseditor

پچاس فیصدتماشائیوں کو پنڈی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ نےاعلان کیا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے پچاس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ فی الحال اس فیصلے کا اطلاق پنڈی لیگ کے آخری تین دنوں یعنی یکم سے تین اکتوبر ...

مزید پڑھیں »

بی او جی نے وسیم خان کا استعفیٰ منظور کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج بروز بدھ بذریعہ ویڈیو کانفرنس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وسیم خان کے استعفیٰ کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔وسیم خان نے یہ عہدہ یکم فروری 2019 کو تین سال کے لیے سنبھالا تھا۔ رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ...

مزید پڑھیں »

کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کا پہلا روز مکمل

ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں جاری سینٹرل پنجاب اور سندھ کے مابین تین روزہ میچ کے پہلے روز سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 293 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ اوپنر عمران ڈوگر 13 چوکوں کی بدولت 75 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ آلراؤنڈر اسفند مہران نے 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 71 رنز ...

مزید پڑھیں »

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال دسمبر میں کھیلی جائیگی

ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن پہلے نومبر 2020 میں کھیلا جانا تھا مگر کووڈ کی وجہ سے پہلے اس ایڈیشن کو مارچ 2021 پھر اکتوبر2021  اور اس کے بعد دسمبر تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر اس ایونٹ کی نئی تاریخوں ...

مزید پڑھیں »

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،قومی سکواڈ 14اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ 14 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویڈ پروٹوکولز کے بعد پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 16 اکتوبر کو ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا آغاز 17 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ ...

مزید پڑھیں »

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔ ذرائع کے مطابق آج بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وسیم ...

مزید پڑھیں »

نیشنل بینک آف پاکستان نے تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد عبدالستار ایدھی انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ...

مزید پڑھیں »

نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے ڈریم فیسٹول میں خیبر پختونخوا ٹیم نے 8 گولڈ۔3 سلوراور 7 براؤنز میڈلز جیتے

گزشتہ دنوں لاہور میں 2nd نیشنل فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے ڈریم فیسٹول کے مقابلے منعقد ہوۓ جس میں ملک بھر سے 300 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا خیبر پختونخوا سے 25 کھلاڑیوں اور 5 آفیشل نے ان مقابلوں میں حصہ لیا اور بہترین کاركردگی کامظاھرہ پیش کرتے ہوئےآٹھ گولڈ تین سلور اور سات براؤنز میڈلز جیت ...

مزید پڑھیں »

بین الاصوبائی اتھلیٹکس چمیپن شپ کے دوسرے روز پنجاب کا پلڑا بھاری

پشاور(سپورٹس رپورٹر) بین الاصوبائی انڈر16اورانڈر17اتھلیٹکس چمیپن شپ کے دوسرے روز پنجاب مجموعی طورپر9گولڈ چھ سلور اورتین براوز میڈ لزجیت کردیگرٹیموں سے آگے نکل گیا ،میزبان خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین گولڈ،چارسلوراورچھ براوز میڈلزکے ساتھ اب تک دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، پرنسپل ہدف کالج مظہر رانا ایڈمن آفیسر سید ...

مزید پڑھیں »

گیٹ ویل سون انضمام،ٹنڈولکر کا ٹویٹ

سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے پیغام دیا۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انضمام الحق ہمیشہ سے گراونڈ میں ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انضمام ...

مزید پڑھیں »