نیشنل فل کنٹیکٹ کراٹے ڈریم فیسٹول میں خیبر پختونخوا ٹیم نے 8 گولڈ۔3 سلوراور 7 براؤنز میڈلز جیتے

گزشتہ دنوں لاہور میں 2nd نیشنل فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے ڈریم فیسٹول کے مقابلے منعقد ہوۓ جس میں ملک بھر سے 300 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا خیبر پختونخوا سے 25 کھلاڑیوں اور 5 آفیشل نے ان مقابلوں میں حصہ لیا

اور بہترین کاركردگی کامظاھرہ پیش کرتے ہوئےآٹھ گولڈ تین سلور اور سات براؤنز میڈلز جیت کر صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ انٹرنیشنل جج وریفری ( شیہان ) صاحبزادہ الهادی نے بتایا کہ انشاءلله KPK فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

انہوں نے DG سپورٹس خیبر پختونخوا اسفند یار خٹک سے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ھے تاکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابی حاصل کریں۔

error: Content is protected !!