Tag: بھارت

  • Untitled post 4574

    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ): جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری تین میچز کے لئے دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

    اے بی ڈویلیئرز انگلی کی انجری کے باعث بھارت کے خلاف 6 ایک روزہ میچز کے ابتدائی 3 میچوں سے باہر تھے جن میں جنوبی افریقا کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب ڈویلیئرز کی انجری سے نجات پاکر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 10 جنوری کو کھیلا جانے والا چوتھا ون ڈے چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لئے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا اور یہ میچ اس نوعیت کا چھٹا میچ ہوگا۔

    جنوبی افریقا کو سیریز بچانے کے لئے میچ لازمی جیتنا ہوگا اور ریکارڈ بتاتا ہے کہ پروٹیز گلابی گیند سے کھیلا جانے والا اب تک کوئی میچ نہیں ہارے۔

    اے بی ڈویلیئرز گلابی گیند سے کھیلنے پر مہارت رکھتے ہیں اور تین سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند سے کھیلے گئے میچ میں انہوں نے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

    جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی اور اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک انجری کے باعث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ڈپلوسی کی عدم موجودگی میں ایڈن مرکرام کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم اے بی ڈویلیئر کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہ بدستور کپتان رہیں گے۔

    اے بی ڈویلیئرز اس سے قبل بھی قیادت کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرچکے ہیں تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے آخری تین میچز میں وہ بحیثیت بیٹسمین ہی شامل ہوں گے اور ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن کو سہارا دیں گے۔

  • سابق بھارتی کپتان دھونی نے وکٹ کے پیچھے 400شکار مکمل کرلیے

    سابق بھارتی کپتان دھونی نے وکٹ کے پیچھے 400شکار مکمل کرلیے


    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے مایہ نازوکٹ کیپر اورسابق کپتان ایم ایس دھونی نے ون ڈے کرکٹ میں 400 شکارمکمل کرلئے ہیں۔بھارت کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹسمین مہندراسنگھ دھونی کے وکٹوں کے عقب میں400شکارمکمل کرلئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیاکے چوتھے اوراسٹمپس کی سنچری کرنے والے واحد وکٹ کیپر ہیں۔دھونی نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹان کے تیسرے ایک روزہ میچ میں شکاروں کی چوتھی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 315میچوں میں وکٹوں کے پیچھے 295 کیچز اور 106اسٹمپس سمیت 401 شکارکئے۔ون ڈے کرکٹ کے کامیاب ترین وکٹ کیپرسری لنکا کے سنگاکارا ہیں۔ جنہوں نے 404ایک روزہ میچوں میں 383 کیچز اور99اسٹمپس سمیت 482 شکارکئے۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے 287 میچز میں 472شکار کئے۔جس میں 417 کیچز اور55 اسٹمپس شامل ہیں۔جنوبی افریقا کیمارک باچر295 میچز میں 424شکارکرکے تیسرے نمبر پرہیں۔انہوں نے 402کیچز اور22 اسٹمپس کئے۔

  • وسیم  اکرم کو بھارت کی کیا چیز ستانے لگی،پاک بھارت کرکٹ پر بھی سب کہہ دیا

    وسیم اکرم کو بھارت کی کیا چیز ستانے لگی،پاک بھارت کرکٹ پر بھی سب کہہ دیا

    وسیم

    اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کرکٹ کی بحالی دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے ، بطور کھلاڑی اُن کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ بحال ہو۔

    کرکٹ آن آئس کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرا سال ہے کہ وہ بھارت نہیں گئے، وہاں کے دوست اور طرح طرح کے کھانے یاد آتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی بولرز کو بولنگ سکھائی ہے، اس لیے انہیں اچھی بولنگ کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ وہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے پر اُمید ہیں ۔

    برف پر کرکٹ سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ مزے کا ایونٹ ہے لیکن سردی بہت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کرکٹ کے جدید دور سب سے بڑا بیٹسمین ہے ، وہ سُپر فٹ ہے اسےصحیح وقت پرٹیم کی قیادت ملی ہے۔

    یاد رہے کہ سیاسی تناؤ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2007 کے بعد سے کوئی مکمل دوطرفہ سیریز نہیں ہوئی ہے۔

    بھارت نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ پاکستان ٹیم سنہ 13-2012 میں بھارت گئی تھی جہاں اس نے دو ٹی20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔

    لیکن، مئی 2014 میں مودی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاست کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہیں اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی کے ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے خلاف کھیلتی نظر آئیں۔

  • تیسرا ون ڈے،بھارت نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

    تیسرا ون ڈے،بھارت نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی۔

    اس فتح کے ساتھ بھارت کو چھ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 160 اور شکہر دھون کے 76 رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

    جواب میں میزبان ٹیم محض 40 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جے پی ڈومینی نے 51 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے لیگ اسپنر یزویندر چاہال اور لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • جھولن گوسوامی ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون باؤلر

    جھولن گوسوامی ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون باؤلر

    کمبرلی (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارت ویمن ٹیم کی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی ون ڈے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی باؤلر بن گئیں، انہوں نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں ایک وکٹ لیکر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے 166 میچز میں کیریئر کی 200 وکٹیں مکمل کیں۔ 31 رنز کے عوض 6 وکٹیں ان کے کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے۔

  • ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والےدنیا کے تیسرے کھلاڑی

    ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والےدنیا کے تیسرے کھلاڑی


    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 34ویں سنچری ہے، کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کپتان بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کی بحیثیت کپتان ملک کی طرف سے زیادہ سنچریوں اور جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، گنگولی نے 11 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے بطور قائد 12ویں سنچری بنا کر سنگ میل عبور کیا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 22 جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بحیثیت کپتان 13 ون ڈے سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت کپتان پروٹیز کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا گنگولی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گنگولی نے 2000ء میں پروٹیز کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کوہلی نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ڈی سلوا نے 9284 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 205 میچز میں 9344 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹرز کیلئے معروف ویب سائٹ کا اعزاز جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستانی کرکٹرز کیلئے معروف ویب سائٹ کا اعزاز جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    انڈین پریمیئر لیگ میں اگر پاکستانی کرکٹرز شامل ہوتے تو سب سے زیادہ اہمیت اور قیمت لیگ اسپنر شاداب خان کی ہوتی۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کرکٹرز 2008 کے بعد سے اب تک آئی پی ایل کا حصہ نہ بن سکے تاہم کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے سامنے چند سوالات رکھے جس کے مطابق اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں ہوتے تو سب سے زیادہ قدر کس کھلاڑی کی ہوتی، کونسے کھلاڑی کس پوزیشن پر کھیلتے اور سب سے زیادہ کس کرکٹر کی قیمت ہوتی، جس پر مختلف آئی پی ایل فرنچائزز نے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

    شاداب خان: لیگ اسپنر

    آئی پی ایل فرنچائز کی نظر میں شاداب خان وہ کھلاڑی ہیں جو تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب کی گوگلی اور تیز رفتار گیند بلے بازوں کو پریشان کیے رکھتی ہے جب کہ وہ بہترین فیلڈر اور مکمل بلے باز بھی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاداب میچ کے کسی بھی مرحلے میں بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہوں نے 6.31 کی اکنامی ریٹ سے 43 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کیں اور فرنچائز کی جانب سے ان کی قیمت 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    حسن علی: فاسٹ بولر

    فاسٹ بولر حسن علی دوسرے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی کے باعث ان کی قیمت 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    حسن علی پشاور زلمی، کومیلا وکٹورین، سیٹ کٹز اور نیوس پیٹروٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں، جنہیں فاسٹ اوپننگ اوورز، سلو یارکرز کی وجہ سے اہمیت دی جارہی ہے، حسن علی نے 20.41 کی اوسط سے 54 میچز میں 70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

    محمد عامر: فاسٹ بولر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بولر کے پاس فاسٹ بولر محمد عامر جیسا پیس ہو تو وہ فرنچائز کے لئے ‘ہاٹ پراپرٹی’ ہوگا، محمد عامر کے پاس تیز گیند بازی کے علاوہ ہوا میں بول کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی ہے جو کسی بھی بلے باز کے لئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔

    محمد عامر کو ‘ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ’ قرار دیا گیا ہے اور ان کی قیمت 3 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    فاسٹ بولر عامر 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.21 کی اوسط سے 111 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کراچی کنگز، چٹاگانگ وکنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    شعیب ملک: بیٹنگ آل راؤنڈر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک بھی بھارتی فرنچائزز کی نظروں میں ہیں جو ان کی فٹنس اور گراؤنڈ کے اندر ذہانت سے متاثر دکھائی دیتی ہیں۔

    شعیب ملک ٹیم کے مشکل حالات میں بیٹنگ کو سنبھالا دینے، باؤنڈری پر زبردست فیلڈنگ کرنے اور پارٹ ٹائم اسپن بولنگ کی وجہ سے اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور انہی صلاحیتوں کی وجہ سے فرنچائز مالکان نے ان کی قیمت 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔

    شعیب ملک نے 293 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37.06 کی اوسط سے 7 ہزار 450 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ انہوں نے 25.92 کی اوسط سے 127 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    فہیم اشرف: بولنگ آل راؤنڈر

    آئی پی ایل فرنچائزز آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ابھرتا ہوا ٹیلنٹ قرار دے رہے ہیں جب کہ فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو بولنگ کے ساتھ ساتھ مکمل بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

    ایسے میں فہیم اشرف کو مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیا جارہا ہے اور مختلف فرنچائزز نے ان کی قیمت ایک سے 2 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔

  • انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کس ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنا سکا،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

    انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کس ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنا سکا،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔

    بھارت نے آسٹریلیا کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا تو آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقا کے 3، ایک پاکستانی اور ایک افغانستان کا کھلاڑی شامل ہے تاہم حیران کن طور پر انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔

    پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 12 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقا کے کپتان رے نارڈوین ٹونڈر کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ افغانستان کے بولر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں۔

  • بھارت چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

    بھارت چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

    انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو8 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت چوتھی بار انڈر 19 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا ۔

    نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے فائنل کے معرکہ میں کینگروزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف کو 39 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا جبکہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین کھلاڑی اس کے 2 کھلاڑیوں کو ہی پویلین بھیج سکے۔

    بھارتی بیٹسمین منجوت کرالاسب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 102 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین ہروک ڈیسائی نے47رنز اسکور کیے ۔پرتھوی شا نے 29 اور شبھمان گل 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    مین آف دی میچ بھارت کے منجوت کرالا جبکہ پلیئر آف دی سیریز شبھمان گل رہے۔

    فائنل جیت کر بھارت چوتھی بار ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم 3 بار ورلڈ کپ چیمپئن رہ چکی ہے۔

    ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل ہے۔گروپ میں ٹاپ کرنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم تیسری پوزیشن کی حقدار ٹھہری۔

  • کوہلی کی شاندار سنچری،جنوبی افریقہ کو شکست

    کوہلی کی شاندار سنچری،جنوبی افریقہ کو شکست

    بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    کپتان ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی جبکہ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان ڈوپلیسی کے 120 رنز کی مدد سے8وکٹ پر 269رنز اسکور کیے۔

    بھارت نے ہدف4 وکٹ پر 46ویں اوور میں حاصل کرلیا،کپتان کوہلی 112رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ اجنکیا رہانے نے 79 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ،پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے نمایاں اسکور نہ کرسکا جبکہ بھارتی بولرز کی جانب سے یوزویندر چاہل نے 2 اور کلدیپ یادوو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    دونوں ٹیموں نے درمیان 6 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ سنچورین میں 4 فروری کو کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

error: Content is protected !!