Tag: بھارت

  • کیون پیٹرسن نے ایسا کام کردیا کہ آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

    کیون پیٹرسن نے ایسا کام کردیا کہ آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گیڈیئیٹرز کے کھلاڑی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ننھے تیندوے کو گود لے لیا ہے۔

    پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دبئی آئے ہوئے کیون پیٹرسن اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر بھارت گئے جہاں انہوں نے ننھے تیندوے کو گود میں لے کر دودھ پلایا۔

    پیٹرسن نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی تو مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔

    واضح رہے کہ کیون پیٹرسن جانوروں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں بھارت میں تندوؤں کی نسل کو خطرات سے متعلق خبر پر انہوں نے ننھے تیندوے کو گود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

     

  • ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

    ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)رواں سال بھارت میں ہونے والے 14 ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ( ایف آئی ایچ) نے ہاکی کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا۔

    14 ویں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں جنہیں 4 پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پول اے میں ارجنٹینا، اسپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جب کہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    پول سی بیجلیئم، کینیڈا، جنوبی افریقا اور میزبان بھارت پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

     

  • پشاور زلمی کی حمایت کپل شرما کو مہنگی پڑ گئی

    پشاور زلمی کی حمایت کپل شرما کو مہنگی پڑ گئی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارت کے نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما کی طرف سے پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے والی ٹیم پشاور زلمی کی سپورٹ کرنے پر بھارت میں ان پر شدید تنقید ہورہی ہے اور کچھ لوگوں نے تو انہیں ملک سے بغاوت کرنے کی سند بھی عطا کردی ہے۔

    بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما پاکستان کیلئے سافٹ کارنر رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل 3 میں پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے جب کپل کو اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے مدعو کیا تو کپل انکار نہ کرسکے اور پاکستان سے محبت کی وجہ سے وہ پی ایس ایل 3 میں شرکت کرنے اور پشاور زلمی کو پروموٹ کرنے کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔

    کپل شرما کی جانب سے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے پر جہاں پاکستانی شائقین نے انہیں خوب داد دی وہیں دوسری جانب بھارت میں اس اقدام پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کپل شرما کی پی ایس ایل 3 میں شرکت بھارتی میڈیا کو سخت ناگوار گزررہی ہے یہاں تک کہ انہوں نے کپل کی حب الوطنی پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔

    اس سلسلے میں ہندو انتہا پسند جماعتیں بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور شیو سینا کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر نونرمن سینا نے انہیں ‘بھارتی وقار کو مجروح’ کرنے کا مرتکب قرار دیا۔

    انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق کپل شرما نے بھارتی وقار کا تمسخر اڑایا، وہ صرف پیسہ کمانا چاہتے ہیں اور ملک کی کوئی پروا نہیں۔ ہم پاکستان سپر لیگ میں کپل کے پرفارم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    مہاراشٹر نونرمن سینا کے ترجمان امے کھوپکر نے بھی کپل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وہ مزاحیہ اداکار کے فین نہیں رہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی ہے لیکن وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے چلے گئے۔ میں ان کا فین تھا لیکن اس قصے کے بعد نہیں رہا اور عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔

    ان دونوں انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ بھارتی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر کپل شرما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حب الوطنی کا سبق پڑھایا۔

    ‘دوسری جانب کپل شرما پی ایس ایل3 میں شرکت کرنے پر بے حد خوش ہیں اور پشاور زلمی کو دل سے سپورٹ کررہے ہیں اور انتہا پسند تنظیموں کی مخالفت کے باوجود گزشتہ روز اداکار انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی پی ایس ایل 3 کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور لیگ کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور زلمی کی ٹیم کی سپورٹ میں یہاں آئے ہیں۔

    اس تنازع سے قطع نظر کپل شرما کی سپورٹ بھی پشاور زلمی کے کام نہ آسکی اور اسے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں ملتان سلطان کے ہاتھوں سات وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کلاسن کی دھواں دھار بیٹنگ،بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

    کلاسن کی دھواں دھار بیٹنگ،بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

    سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ)کلاسن کی دھواں دار بیٹنگ اور جے پی ڈومینی کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 188 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ہنرچ کلاسن اور جے پی ڈومینی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، کلاسن نے 30 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈومینی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پانڈے کی 79 اور دھونی کی 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں، کلاسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، ابتدائی چار بلے باز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، شیکھر دھون 24، روہت شرما صفر، سریش رائنا 31 اور کپتان ویرات کوہلی ایک رن بنا کر چلتے بنے، 90 کے سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد پانڈے اور دھونی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ میں 98 رنز کی شراکت جوڑ کر سکور 188 تک پہنچا دیا، پانڈے 79 اور دھونی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جونیئر ڈیلا نے 2، ڈومینی اور پہلک وایو نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا، پروٹیز اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 38 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز ہینڈرکس 26 اور سمٹس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس موقع پر ڈومینی اور کلاسن نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 93 قیمتی رنز جوڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا، کلاسن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 30 گیندوں پر 7 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ملر 5 رنز بنا سکے، ڈومینی نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، فرحان بہاردین 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اوندکت نے 2، ٹھاکر اور پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

  • آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

    آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ شروع ہوگئی


    اسلام آباد ۔(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سینیٹر سلیم سیف اﷲ نے کیا۔ اس موقع پر شالیمار کلب راولپنڈی سپورٹس سیکرٹری قیصر حسین مرزا اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عارف قریشی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن بوائز انڈر۔ 18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر- 18 سنگلز اور ڈبلز مقابلے شامل ہیں۔اور چیمپیئن شپ میں نو ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہیہیں۔ گرلز کے مقابلوں میں تائیوان، ترکی، پاکستان، تھائی لینڈ، بھارت اور ہنگری کی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ بوائز کے مقابلوں میں پاکستان، برطانیہ، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، کینڈا، امریکہ اور تائیوان کے کھلاڑی شامل ہیں۔ ریفری کے فرائض عارف قریشی انجام دیں گے۔آئندہ سال 6 جونیئر فیوچر ایونٹس ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 22 فروری کو،سیمی فائنل 23 فروری کو جبکہ فائنل مقابلہ 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • جنوبی افریقہ کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز،پہلا ٹی ٹونٹی بھارت کےنام

    جنوبی افریقہ کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز،پہلا ٹی ٹونٹی بھارت کےنام

    جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں انڈیا نے میزبان جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    وانڈررز کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔

    انڈیا کی طرف سے بھونیشور کمار نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار اوورو میں صرف 24 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    بھونیشور کے آخری اور جنوبی افریقہ کی اننگز کے 18ویں اوور میں تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    انڈیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے بارے میں یہ بھی پڑھیے

    جنوبی افریقہ کی جانب سے نوجوان اوپنر ریزا ہینڈرکس نے 70 رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہ دلا سکے۔ ہینڈرکس کے علاوہ بہاردین نے 39 رنز سکور کیے۔

    اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

    انڈیا کی جانب سے شکھر دھون نے 39 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی۔

    میچ کے آغاز پر ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا لیکن انڈین بلے بازوں نے یہ فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔

    دھون کے علاوہ دیگر کھلاڑی لمبی اننگز تو نہ کھیل سکے لیکن انھوں نے انڈین اوپنر کا ساتھ دیا اور پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 200 کا ہندسہ عبور کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سی جے ڈالا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    دورہ جنوبی افریقہکے دوران اس سے پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو باآسانی 5-1 سے ہرا دیا تھا۔

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی 21 فروری کو سنچورین جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی 24 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کل سے شروع ہوگی

    آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کل سے شروع ہوگی

    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی ٹی ایف سید تجمل عباس جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کل پیر سے دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپیئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن بوائز انڈر۔ 18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر- 18 سنگلز اور ڈبلز مقابلے شامل ہیں۔ گرلز کے مقابلوں میں تائیوان، ترکی، پاکستان، تھائی لینڈ، بھارت اور ہنگری کی کھلاڑی شامل ہیں جنکہ بوائز کے مقابلوں میں پاکستان، برطانیہ، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، کینڈا، امریکہ اور تائیوان کے کھلاڑی شامل ہیں ریفری کے فرائض عارف قریشی انجام دیں گے۔

     

  • ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان عامر سہیل نے بھارت کیخلاف کیس کو کمزور قرار دے دیا ، گزشتہ روز ایک ہاکی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہاکی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،شعیب اختر کو پی سی بی میں عہدہ ملا اچھی بات ہے کیونکہ کرکٹرز ہی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں اور مزید کرکٹرز کو بھی بورڈ میں موقع فراہم کیا جا نا چاہئے ،انہوں نے کہا اگر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی دینی ہے تو پبلک کرنے کی ضرورت نہیں ، بھارت کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے ا س لئے باہمی سیریز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے ،قبل ازیں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے افضل منا کی ٹیم فا تح رہی۔فائنل میں افضل منا اور سعید انور کی ٹیموں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہوا جس میں افضل منا کی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ سعید انور کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں جیت کی خوشی میں بھنگرے ڈالے گئے اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے گئے ۔بعدازیں سیکرٹری سپورٹس عامر جان کی جانب سے بھی ہا کی سٹیڈیم کا دورہ کیا گیا ۔ایونٹ آرگنا ئزر توقیر ڈار نے کہا جو قومیں اپنے ہیروکی قدر نہیں کرتیں وہ اپنا مقام نہیں بنا سکتیں ،ہمیں انٹرنیشنل ٹیموں کو پا کستان میں دعوت دینا ہو گی تاکہ پاکستان کا قومی کھیل دوبارہ زندہ ہو سکے ۔

  • کامیابی کوہلی کی، کریڈٹ انوشکا کو

    کامیابی کوہلی کی، کریڈٹ انوشکا کو

    جوہانسبرگ( سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    چھ میچز کی سیریز میں ان کے اعداد و شمار اس کے شاہد ہیں۔ انھوں چھ میچز میں 186 کی اوسط سے 558 رنز بنائے جس میں تین سنچریاں بھی شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ کی سرزمین پر انڈیا نے ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کا کارنامہ پہلی بار انجام دیا ہے۔

    بیٹنگ میں کوہلی کا غلبہ اتنا تھا کہ ان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے شیکھر دھون میں 235 رنز کا بڑا فرق تھا۔ دھون نے ایک سنچری کی مدد سے 323 رنز بنائے۔

    آخری میچ میں فتح کے بعد جب کرکٹ کے مبصرین اور مداح دونوں مین آف دا سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے کوہلی کی تعریف میں رطب السان تھے اس وقت وہ اس شاندار کامیابی کا سہرا اپنی دلھن اور اداکارہ انوشکا شرما کے سر باندھ رہے تھے۔

    سینـچورین میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری ون ڈے کے بعد کوہلی نے کہا: ’فیلڈ کے باہر جن لوگوں نے اس جیت میں تعاون کیا انھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ میری اہلیہ ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی رہیں۔ انھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ ماضی میں انھیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گيا ہے۔ اس دورے پر جب حالات مشکل تھے انھوں مجھے مسلسل حوصلہ دیا۔ میں اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔

    خیال رہے کہ انوشکا کے ساتھ شادی کے بعد یہ وراٹ کوہلی کا پہلا کرکٹ دورہ ہے۔

    کسی بھی ٹیم کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ آسان نہیں ہوتا اور کوہلی کے سفر کی ابتدا بھی اچھی نہیں تھی۔ انڈیا کو ٹیسٹ سیریز میں ایک کے مقابلے دو ميچز سے شکست ہوئی تھی۔ اور پہلے دو میچز میں شکست کے بعد انھیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    اس کے بعد ون ڈے کے میچز تھے اور تاریخ ان کے ساتھ نہیں تھی۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں انڈیا نے کبھی ون ڈے سیریز نہیں جیتی تھی۔ لیکن کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر یہ احساس ہوتا ہے گویا انھوں نے تاریخ کے رخ کو موڑنے کا فیصلہ کر رکھا تھا۔

    انھوں نے بھرپور انداز میں ٹیم کی قیادت کی۔ ڈربن میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں انھوں نے سنچری سکور کی اور جنوبی افریقہ کے بالروں کا خوف بھی دور کر دیا۔

    اس سیریز سے قبل انڈیا کی ٹیم ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر تھی لیکن سیریز میں کامیابی کے بعد اب وہ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

    انڈیا کے کوچ اور سابق کپتان روی شاستری اس تاریخی جیت کا سارا کریڈٹ کپتان کو دیتے ہوئے کہا: ’یہاں سارا کریڈٹ کپتان کو جاتا ہے کیونکہ ان کے انہماک کی سطح بہت اونچی ہے۔ انھیں دیکھ کر ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اس سطح تک پہنچنے کی کوشش کی۔‘

    کوہلی بھی اپنی کارکردگی سے خوش نظر آئے لیکن اس کا کریڈٹ انھوں نے پوری ٹیم کو دیا۔

    انھوں نے کہا: ’کارکردگی کے پیمانے پر آپ آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔ پوری ٹیم نے کوشش کی اور سیریزپانچ ایک سے ہمارے حق میں رہی۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔

  • کوہلی کے بلے نے رنز اگلنا بند نہ کئے،جنوبی افریقہ پھر نڈھال

    کوہلی کے بلے نے رنز اگلنا بند نہ کئے،جنوبی افریقہ پھر نڈھال

    سنچورین(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور شردل ٹھاکر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو چھٹے ون ڈے میچ میں بھی آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 5-1 سے اپنے نام کر لی۔

    سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

    54 رنز بنانے والے نوجوان کھایا زونڈو کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز بھارتی باؤلرز خصوصاً شردل ٹھاکر کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا، ایڈن مرکرم 24، اے بی ڈی ویلیئرز 34 اور اینڈائل فلکوایو 34 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھی صرف 18 رنز پر گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ روہت شرما کی وکٹ گنوا بیٹھی لیکن ایک مرتبہ پھر ویرات کوہلی ان کی راہ حائل ہو گئے۔

    بھارتی کپتان نے شیکھر دھاون کے ساتھ 62 رنز کی شراکت قائم کی جو 80 کے مجموعی اسکور پر 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    دھاون کے آؤٹ ہونے کے باوجود کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تمام جنوبی افریقہ باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 35ویں سنچری اسکور کی۔

    ان کی دو چھکوں اور 19 چوکوں سے مزین ناقابل شکست 129 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے 33ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 5-1 سے جیت لی۔

    کوہلی ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 558 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

error: Content is protected !!