Tag: راشد خان

  • افغانستان کے نوجوان بائولر کا ایسا کارنامہ جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

    افغانستان کے نوجوان بائولر کا ایسا کارنامہ جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

    دبئی( سپورٹس  لنک رپورٹ) افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے ہیں جس کے ساتھ ہی افغان اسپنر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک بالر بن گئے۔آئی سی سی نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔کوہلی 909 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بغیر کھیلے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چوتھے نمبر پر آ گئے۔بابر اعظم نے روہت شرما کو چوتھے سے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا، جوروٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ہاشم آملا تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت شیکھر دھون 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔دوسری جانب بالرز میں افغانستان کے راشد خان اور جسپریت بمرا مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بالر بن گئے، انہوں نے عمران طاہر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، بمرا نے 2 اور راشد نے 8 درجے ترقی پا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک کا اعزاز پاکستان کے ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔رینکنگ میں حسن علی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی اسپنر یزویندر چاہل 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور 29ویں سے 8واں نمبر سنبھال لیا۔کلدیپ یادیو نے بھی 47 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 62ویں سے 15ویں پوزیشن سنبھال لی۔آل رانڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، افغانستان کے راشد خان ٹاپ فائیو آل رانڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ان کا چوتھا نمبر ہے۔

     

  • راشد خان کی تباہ کن بائولنگ،زمبابوے ڈھیر ہو گیا

    راشد خان کی تباہ کن بائولنگ،زمبابوے ڈھیر ہو گیا

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ ،رحمت شاہ اور ناصر جمال کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔گزشتہ روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.3 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کریگ ایروائن 39 اور سکندر رضا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ہملٹن مسکڈزا 9، سولومن مائر 22، برینڈن ٹیلر 9، ریان برل صفر، میلکم والر ایک، کپتان گریم کریمر 2، ٹنڈائی چتارا 11 اور برائن ویٹوری 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5، مجیب الرحمان نے 3 جبکہ دولت زدران اور گلبدین نائب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 28ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، رحمت شاہ نے 56 اور ناصر جمال نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، محمد نبی 18 اور نجیب اﷲ زدران 8 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔زمبابوے کی جانب سے ٹنڈائی چتارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے فتح حاصل کی تھی ۔سیریز کی خاص بات 154رنز کاذکر بار بار آنا ہے کیونکہ پہلے دونوں میچوں میں ٹیموں نے 154رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ روز زمبابوین ٹیم 154رنز پر ڈھیر ہوئی ۔

     

  • افغان کرکٹر راشد خان پر قسمت کی دیوی مہربان

    افغان کرکٹر راشد خان پر قسمت کی دیوی مہربان

    کابل: (سپورٹس لنک رپورٹ) راشد خان پر قسمت کی دیوی مہربان، آئی پی ایل اور بگ بیش لیگ کے بعد انگلش کاؤنٹی سسیکس نے بھی افغانستان کے لیگ سپنر کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

    انیس سالہ راشد خان انٹرنیشنل لیگز کی جان بن چکے ہیں۔ افغانستان کے جادوگر سپنر کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ راشد خان پہلے افغان کرکٹر ہیں جنھیں کاؤنٹی کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

    لیگ سپنر راشد خان نے اس سے قبل آئی پی ایل میں اپنی دھاک بٹھائی، پھر بنگلا دیش اور کیربیئنز لیگ میں بھی خوب دھوم مچائی تھی۔ حالیہ بگ بیش لیگ میں راشد خان نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو چیمپئن بنوایا، انہوں نے سب سے زیادہ 18 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔ راشد خان اپنی گیند سے وکٹ توڑنے والے دنیا کے پہلے سپن باؤلر بھی ہیں۔

  • افغانستان کی کرکٹ کے میدان میں ایک اور بڑی جیت

    افغانستان کی کرکٹ کے میدان میں ایک اور بڑی جیت

    ہرارے( سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان نے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

    پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے ٹیم نے 9وکٹ پر 120 رنز اسکوربنائے، زمبابوے کی جانب سے میلکم والر 27 اور سولومن مائر 34 رنز کے ساتھ مزاحمت کر پائے۔

    افغانستان کی جانب سے راشد خان نے تین اور شرف الدین اشرف نے دو وکٹ لی۔

    افغانستان نے ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کرلیا، افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے40، محمد شہزاد نے 20، اور شفیق اللہ نے ناٹ آئوٹ 14رنز بنائے۔

     

  • بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس کےمطابق بلے بازوں میں بابراعظم 786 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

    بولرز کی رینکنگ

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بولروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مچل سنٹنر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے بھومرا تیسر نمبر پر موجود ہیں۔

    بولروں کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا ساتواں اور شاداب خان کا چودواں نمبر ہے۔

    آل راؤنڈرز کی رینکنگ

    ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے شعیب ملک 12 اور محمد حفیظ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

error: Content is protected !!