Tag: مہمان

  • جنوبی افریقہ نے حساب برابر کردیا،کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

    جنوبی افریقہ نے حساب برابر کردیا،کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست

    پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

    پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان پروٹیز نے کینگروز کو 6وکٹ سے شکست دےدی ہے۔دونوںٹیموں کے درمیان4 میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی جبکہ میچ میں 11وکٹیں حاصل کرنے پر پروٹیز بولر کاگیسو ربادا کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔میچ میں آج چوتھے دن کا کھیل جاری تھا، جہاں کینگروز ٹیم نے پروٹیز ٹیم کو جیت کے لیے 101رنز کا ہدف مقرر کیا، جو مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 22.5اوورز میں حاصل کرلیا۔

    پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

    پروٹیز کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر ابراہم ڈی ویلیئرز رہے، جنہوں نےتیزی سے 28رنز اسکور کیے، جبکہ ہاشم آملہ نے 27، ایڈن مارکرام21 اور ڈین الگر 5رن بنا کر نمایاں رہے۔کپتان فاف ڈوپلیسی2اور تھینوس ڈی بروئن15رنز کے اسکور پر ناقابل شکست رہےاور ٹیم کو میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم کینگروز بولرز کی جانب سے نیتھن لائن نے 2، جوش ہیزل وڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔چوتھے دن کا کھیل جب شروع ہوا، تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 180رنز 5 وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی، تو ان کی پوری ٹیم 79اوورز میں 239رنز اسکور کرکے ڈھیر ہوگئی۔

    پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

    کینگروز کی اننگز میں ٹاپ اسکورر عثمان خواجہ رہے، انہوں نے 75رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مچل مارش نے 45رنز اسکور کیے تاہم پروٹیز بولرز کی جانب سے کاگیسو ربادا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں اور ساتھ ہی کیشو مہاراج اور لونگی نگیدی نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں 382رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی، اننگز کے ٹاپ اسکور ر ابراہم ڈی ویلیئرز رہے ، انہوں نے ایک چھکے اور 20چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز اسکور کیے تھے جبکہ ڈین ایلگر 57اور ہاشم آملہ 56رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

    پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

    ادھر کینگروز کے بولرز کی جانب سے پیٹ کمنزنے 3، جوش ہیزل وڈ اور مچل مارش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔قبل ازیں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ پورٹ الیزبیتھ میں شروع ہوا ،تو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لیکن ان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور پوری ٹیم 71.3اوورز میں 243اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی، اننگز کے ٹاپ اسکورر ڈیوڈ وارنر رہے ،جنہوں نے 63 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر ٹم پین 36، کپتان اسٹیون اسمتھ 25 اور شان مارش24رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

    پورٹ الیزبیتھ: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 6وکٹ سے شکست دیدی

    پروٹیز بولرز کی جانب سے کاگیسو ربادا نے 96رنز کے عوض 5 شکار کیے،جبکہ لونگی نگیدی نے 3اور ورنن فیلنڈر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کیپ ٹائون میں 22مارچ سے جبکہ چوتھا ٹیسٹ 30مارچ سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش اور سری لنکا کا جوڑ کل پھر پڑے گا

    بنگلہ دیش اور سری لنکا کا جوڑ کل پھر پڑے گا

    سلہٹ(سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی 20 میچ  کل اتوار کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم سری لنکا کو دومیچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سے قبل تین ملکی ون ڈے سیریز اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت چکی۔

  • ون ڈے سیریز،بھارت چوتھی فتح اور جنوبی افریقہ پہلی جیت کیلئے آج مدمقابل

    ون ڈے سیریز،بھارت چوتھی فتح اور جنوبی افریقہ پہلی جیت کیلئے آج مدمقابل

    جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کو چھ میچوں کی سیریز میں پروٹیز کے خلاف 3-0 کی برتری حاصل ہے ،آج کے میچ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں 6 وکٹوں ، دوسرے میچ میں 9 وکٹوں اورتیسرے میچ میں 124 رنز سے شکست دی تھی ۔5واں ون ڈے میچ 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی تھی۔

     

error: Content is protected !!