ٹٰینس

بلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ پہلی بار اسلام آباد میں، 21 اکتوبر سے آغاز

ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گی، مالدیپ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے

بلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ پہلی بار اسلام آباد میں، 21 اکتوبر سے آغاز

اسلام آباد: پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل، بلی جین کنگ کپ ٹینس ٹورنامنٹ پہلی بار اسلام آباد میں 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ 21 سے 24 اکتوبر تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ ایشیا/اوشیانا گروپ تھری کا مقابلہ ہے جس میں 8 ممالک کی ویمنز ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں بحرین، بھوٹان، ایران، اردن، کویت، مالدیپ، قطر اور میزبان پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ مالدیپ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

پی ٹی ایف صدر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے،

پہلی بار 10 ایشیائی ویمنز ٹیمیں پاکستان کی سرزمین پر کھیلیں گی۔ یہ ایونٹ پاکستانی بچیوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا اور دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے میزبانی دی ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی، سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل اور فیڈریشن کے عہدیداروں نے مہمان ٹیم کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر پی ٹی ایف قیادت نے کہا کہ پاکستان میں اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد ملک میں بالخصوص خواتین کی ٹینس کے فروغ اور عالمی سطح پر کھیلوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خلاف صلاحیتوں کے اظہار اور تجربہ حاصل کرنے کے قیمتی مواقع میسر آئیں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے تمام ٹیموں اور آفیشلز کے استقبال اور چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

بلی جین کنگ کپ کی میزبانی پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کی واپسی اور ملک میں بڑے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کی صلاحیت کا اہم مظہر قرار دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!