کرکٹ

رضا حمید میموریل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ; خضرا کلب نے مجاہد جمخانہ کلب کو شکست دے دی

ایمان طاہر کی تباہ کن باؤلنگ، 4 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے

رضا حمید میموریل سٹی زون ٹی ٹونٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ;

خضرا کلب کی فاتحانہ پیش قدمی،

مجاہد جمخانہ کلب کو 53 رنز سے شکست دے دی

ایمان طاہر کی تباہ کن باؤلنگ، 4 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرار پائے

رپورٹ: عابد حسین

لاہور :  رضا حمید میموریل سٹی زون ٹی ٹونٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں خضرا کلب نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجاہد جمخانہ کلب کو 53 رنز سے شکست دے دی۔

ٹاؤن شپ وائٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے مقابلے میں خضرا کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے، جبکہ ہدف کے تعاقب میں مجاہد جمخانہ کلب کی پوری ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

خضرا کلب کی جانب سے سعد خان نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، حمزہ نواز نے 35 رنز بنائے، جبکہ میاں احسان ارتضیٰ نے 27 رنز کے ساتھ ٹیم کے مجموعے میں اہم حصہ ڈالا۔ مجاہد جمخانہ کلب کے امریز خان نے مؤثر باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مجاہد جمخانہ کلب کی بیٹنگ لائن خضرا کلب کے باؤلرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔ الیاس احمد نے 29 اور علی گل نے 22 رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی، تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 96 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

خضرا کلب کی جانب سے ایمان طاہر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محسن ارشاد اور معاذ اعوان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو محدود رکھنے میں خضرا کلب کے باؤلرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ بہترین باؤلنگ پرفارمنس پر ایمان طاہر کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میچ کے اختتام پر چیئرمین خضرا کلب عابد حسین مہمانِ خصوصی تھے۔

خضرا کلب کی اس کامیابی میں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی اور باؤلرز کی مؤثر حکمتِ عملی نمایاں رہی۔ ٹیم نے یکجا ہو کر کھیلتے ہوئے حریف پر اپنی برتری ثابت کی اور ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اہم کامیابی حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!