کرکٹ

فیصل آباد: سری لنکا انڈر 19 ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرائی سیریز جیت لی۔

فائنل میں بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست، سنجنا کاویندی پلیئر آف دی سیریز قرار

فیصل آباد: سری لنکا انڈر 19 ویمنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹرائی سیریز جیت لی۔

فیصل آباد، پاکستان میں جاری ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ فائنل میچ آج فیصل آباد میں کھیلا گیا۔

میچ کی تفصیل:
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ سنجنا کاوندی نے شاندار 44 گیندوں پر 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ امایانگانا پیریس 28 ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے 35 گیندوں پر 59 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جتوا نہ سکیں۔

سری لنکا کی جانب سے چمودھی پربودا اور چمودھی ہیراتھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سنجنا کاویندی کو فائنل میں 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، وہ ٹرائی سیریز میں مجموعی طور پر 316 رنز بنا کر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!