Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

  • عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی میں کونسا سنگ میل حاصل کرلیا،،،تفصیلات رپورٹ میں

    عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی میں کونسا سنگ میل حاصل کرلیا،،،تفصیلات رپورٹ میں

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں انہوں نے ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی اس میچ میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 200 ویں وکٹ تھی، عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔اب 147 ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمر گل کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔عمر گل نے اس میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہار گئی۔عمر گل کو ان کی بہترین پرفارمنس کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل عمر گل نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اسلام آباد کی جانب سے لاہور وائٹس کے خلاف نومبر 2017 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دیئے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں عمر گل کی یہ پرفارمنس روی بوپارہ کے بعد بہترین بولنگ پرفارمنس ہے، کراچی کنگرز کے روی بوپارا نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

  • پشاور زلمی کی قیادت میں چیلنج کا سامنا ہے،محمد حفیظ

    پشاور زلمی کی قیادت میں چیلنج کا سامنا ہے،محمد حفیظ


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی “ پاکستان سپر لیگ” کی دفاعی چیمپئن ٹیم ہے،البتہ فٹنس مسائل دیگر ٹیموں کی طرح اس ٹیم کی مشکلات بھی بڑھا رہے ہیں۔ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی جو شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیساتھ مقابلے میں انجرڈ ہوگئے تھے،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت نہ کر سکے اور ان کی عدم موجودگی میں قائمقام کپتان محمد حفیظ یہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔37 سال کے محمد حفیظ کا اس سوال کہ جواب میں کہ اچانک ٹیم کی قیادت کتنا بڑا چیلنج ہے، کہنا تھا کہ قیادت ان کے لئے کوئی نئی بات نہیں ،وہ پاکستان ٹیم کی ہر سطح پر قیادت کر چکے ہیں،البتہ پشاور زلمی کے کپتان کی حیثیت سے انھیں کئی معاملات میں چیلنج درپیش ہے۔حفیظ کہتے ہیں کہ وہ پہلے ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس ٹیم سے منسلک تھے، یہ ٹیم کپتان اور مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی کو مد نظر رکھتے ہوئے منتخب کی،جسے اب انہیں قائد کی حیثیت سے سنبھالنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس صورت حال میں جہاں آپ ٹورنامنٹ کے اہم میچ کھیل رہے ہوں اور آپ کا کپتان زخمی ہونے کے سبب دستیاب نہ ہو تو مشکل تو پیش آتی ہے البتہ محمد حفیظ سمجھتے ہیں کہ ان تمام باتوں کے باوجود وہ ایک کپتان کی حیثیت سے اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں۔حفیظ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پشاور زلمی اس بار بھی ٹورنامنٹ میں اپنے چاہنے والوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے لئے دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی اور سرفراز الیون شارجہ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لینے کا عزم لیے مدمقابل ہوگی۔ملتان سلطانز اب تک ایونٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ثابت ہوئی جس نے 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میچ میں ناکامی اور ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے 5 میچز میں سے تین میں ناکامی اور 2 میں کامیابی ملی۔

  • سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    سرفراز احمد سپر لیگ کے بقیہ میچوں میں کم بیک کیلئے پرعزم

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ اب تک اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ہے لیکن اچھا کھیل پیش کر لیگ میں کم بیک کریں گے۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    جب کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں 6، 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 پوزیشن پر ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 5 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن ہے جبکہ لاہور قلندرز کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان سپر لیگ بہت اچھے انداز میں آگے جا رہی ہے، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ابھی شروع ہوا ہے جس میں جتنے بھی میچز ہوں گے وہ سب زبردست ہوں گے۔

    ٹیم کی ٹاپ 4 پوزیشن سے آؤٹ ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی ضرور ہے لیکن ابھی ٹورنامنٹ باقی ہے اور امید ہے کہ اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بیٹنگ میں کچھ خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے اور امید ہے کہ یہ غلطیاں اب نہیں ہوں گی اور اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس میں آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں اور ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ان کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔

    پاکستان سپر لیگ سے نئے ٹیلنٹ ملنے سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ میں 3 سے 4 نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں لیکن قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے فی الحال ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، امید ہے کہ پی ایس ایل کے اختتام پر 2 سے 3 اچھے کھلاڑی پاکستان کو ملیں گے۔

  • وسیم اکرم کی حوصلہ افزائی سے فائدہ ہوا،سہیل تنویر

    وسیم اکرم کی حوصلہ افزائی سے فائدہ ہوا،سہیل تنویر


    شارجہ:(سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ رہنے والے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وسیم اکرم ان کی فرنچائز کا حصہ ہیں۔میچ کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے ان کی وسیم اکرم سے بات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ شارجہ میں کافی کرکٹ کھیلے ہیں تاہم کبھی کبھار کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سینئرز کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز میں تین بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرز موجود ہیں اور ہم سب خوش قسمت ہیں کہ وسیم اکرم ہمارے ساتھ ہیں، وہ ہمیشہ ہماری مدد کرتے رہتے ہیں۔فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی حوصلہ افزائی سے انہیں میچ میں بہت فائدہ ہوا۔سہیل تنویر نے تک ٹورنامنٹ میں صرف ایک وکٹ لے رکھی تھی تاہم آج کے میچ میں انہوں نے تین وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • پی ایس ایل،اب تک کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئیں؟دلچسپ رپورٹ

    پی ایس ایل،اب تک کتنی ہیٹ ٹرکس ہوئیں؟دلچسپ رپورٹ

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 13ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز کے بائولر عمران طاہر نے ہیٹرک بناڈالی ۔

    پی ایس ایل کی تاریخ میں عمران طاہر ہیٹرک کرنے والے تیسرے بائولر بن گئے ہیں،انہوں نے یہ کارنامہ شعیب ملک کی قیادت میں انجام دیا۔

    پی ایس ایل کی تینوں ہیٹرک شعیب ملک کی قیادت میں

    اس سے قبل پی ایس ایل تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہی جنید خان نے لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹرک کی تھی ۔

    پی ایس ایل کی تاریخ کی پہلی ہیٹرک لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر کے نام رہی ، انہوں نے2016ء میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کراچی کنگز کی طرف سے لاہور قلندرز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    پی ایس ایل کی تینوں ہیٹرک شعیب ملک کی قیادت میں

    پی ایس ایل کی اب تک کی تاریخ میں بننے والی یہ تینوں ہیٹرک شعیب ملک کی قیادت میں بنیں،جو ان کے لئے یقینی طور پر ایک اعزاز ہے ۔

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 13 میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد30،شین واٹسن 19اور محمود اللہ 15رنز کی بدولت 15اعشاریہ 4اوورز میں 102رنز تک محدود رہی ۔

    میچ کی خاص بات ملتان سلطانز کی تینوں شعبوں میں شاندار پرفارمنس رہی ، پہلے عمران طاہر ، سہیل تنویر نے 3،3 اور جنید وکٹوں کے ذریعے حریف ٹیم کو 102رنز پر روک دیا ۔

  • آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    آج دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    میگا ایونٹ کا 14 واں مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ایونٹ میں 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور 2 میچز میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پشاور زلمی کے کھلاڑی حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور میکلم الیون نے ایونٹ کے 4 میچز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس کے بعد ان کے لیے اگلے مرحلے میں ٹاپ 4 میں پوزیشن بنانا مشکل ہے۔

  • ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باعث اگلے کئی روز کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

    ڈیرن سیمی دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ آج لاہور قلندرز کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پاکستان سپرلیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ڈیرن سیمی آخری میچ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اگلے کئی روز تک ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے، وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کراپنی فٹنس پر توجہ دیں گے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور 4 گیندوں پر 16 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

  • دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپور): انجری کے باوجود اپنی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح سے ہمکنار کروانے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ صرف تین شاٹس میں میچ کو ختم کرسکتے ہیں۔

    کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں صرف تین گیندوں پر تین چھکے مارنے ہیں۔

    ’میں اس طرح کی صورت حال میں پہلے بھی رہا ہوں، خود سے کہہ رہا تھا مجھے صرف تین ہٹیں مارنی ہیں۔‘

    سیمی نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی ہے اور ان کے خلاف اس طرح کے میچز میں وہ پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

    انجری کے حوالے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ٹیم کے لیے میچ جیتنے پر خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ سیمی کی 16 رنز کی اننگز کے باعث پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

    سیمی بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

error: Content is protected !!