Tag: Tripartite series

  • صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہا ہے ; محمد رضوان

    صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہا ہے ; محمد رضوان

    سہ فریقی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوگی: محمد رضوان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ فریقی سیریز سے چیمپیئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوگی۔

    لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران محمد رضوان نے کہا کہ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے، اس لیے 2 سپنرز کام نہیں آسکتے، صائم ایوب کی عدم موجودگی کی وجہ سے کمبی نیشن ڈسٹرب ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابرار احمد پہلی ترجیح ہے اس لیے دوسرے سپنرز کا نہیں سوچا، چیمپئنز ٹرافی کا سکواڈ سب کے سامنے ہے، لازمی نہیں ہے کہ اسکواڈ میں تبدیلی کریں، ابھی ایسی کوئی بات نہیں کہ تبدیلی کر رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے، خوشدل شاہ کی حالیہ پرفارمنس اچھی رہی ہیں، کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

    محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ فخر زمان کو خود اپنی بیماری کا پتہ نہیں تھا، صائم ایوب کی کمی تو ہے کمبی نیشن بھی ڈسٹرب ہورہا ہے۔

  • سہ فریقی سیریز، چیمپئنز ٹرافی کیلئے مہم کا آغاز ہوگیا ; عاقب جاوید

    سہ فریقی سیریز، چیمپئنز ٹرافی کیلئے مہم کا آغاز ہوگیا ; عاقب جاوید

    سہ فریقی سیریز، چیمپئنز ٹرافی کیلئے مہم کا آغاز ہوگیا ; عاقب جاوید

    لاہور: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہماری مہم کا آغاز ہوگیا۔

    اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ پی سی بی ڈیجیٹل پر بات چیت کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز ہمارے لیے آئیڈیل موقع ہے۔

    انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں کوئی کمزور ٹیم نہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آج سینٹر پچ کی سہولت دستیاب تھی جو عموماً نہیں ملتی اس لیے سینیریو بیسڈ میچ کھیلا۔

    انہوں نے بتایا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو ہر طرح سے تیاری کروائی جاتی ہے، باؤلرز اور بیٹرز کو ٹاسک دیتے ہیں۔

error: Content is protected !!