
کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات فراہم کی جائیں تو اچھے رزلٹ آئیں گے ; زین العابدین
حیدرآباد (رپورٹ عامر کفایت) کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات فراہم کی جائیں تو اچھے رزلٹ آئیں گے اور کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے 12 ویں ڈاکٹر عیسی لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے حیدرآباد جیم خانہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا،
انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے عیسی لیب کی سرپرست ڈاکٹر صبیحہ نے کہا کہ عیسی لیب کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے
اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، مہمان خصوصی عیسی لیب کے ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ عیسی لیب شعبہ صحت کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا
تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع ملتے رہیں حیدرآباد جیم خانہ مین ہونے والے ٹورنامنٹ کو بھی شاندأر انداز میں منعقد کیا جأئے گا، جیم خانہ کے صدر ڈاکٹر آغا تاج نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سے بھی شاندار کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے،
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ بھر میں کھیلوں اور کھلاڑیوں فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں دسمبر مین نیشنل گیمز کراچی میں منعقد کرارہے ہیں،
اس موقع پر سندھ ٹینس ا یسوسی ایشن کے سیںئنر نائب صدر خالد رحمانی نے خطاب کیا ڈاکٹر سعد بلوچ نے خوب صورت آواز و انداز کے ساتھ کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے،
مین فائنل سنگلز نادر بچانی نے سخت مقابلے کے بعد بلال خان کو 4-8سے شکست دے کر سندھ رینکنگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں ممبر صؤبائی اسمبلی صابر قائمخانی، سیکریٹری جیم خانہ طارق بجاری، عبدالملک یوسفانی، حاجی نثار میمن، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعودبلوچ،
سیدھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر ثناء علی، حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید ریاڑ، سینئر نائب صدر شبیر گل، نائب صدر ریحانہ بھٹی، رفیع درباری، عامر کفایت، سرور احمد، عیسی جی KPT, اکرم شاہد اور دیگر موجود تھے۔



