کرکٹ

جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی.

 جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی،

حنیف محمد کا 66 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ہرارے: ویب ڈیسک ; جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف اوے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ رقم کردی۔

ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف ناقابلِ شکست 369 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین حنیف محمد کا 66 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

حنیف محمد نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاؤن ٹیسٹ میں 337 رنز بنا کر اوے سیریز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جو اب تک قائم تھا۔

ملڈر کی دلکش اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 626 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی، کرکٹ ماہرین اس اننگز کو جدید ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین اننگز میں شمار کر رہے ہیں، جس نے انہیں دنیا کے بڑے بیٹسمینوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔

ویان ملڈر جنوبی افریقا کے لیے تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ سنگ میل صرف 214 گیندوں پر عبور کیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ہرشل گبز کے پاس تھا، جنہوں نے 2003 میں پاکستان کے خلاف 211 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!