ہاکی

آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لاڑکانہ،جیکب آباد،خیر پور،جام شورو،سانگھڑ،حیدرآباد،کراچی ایسٹ اور سکھر ٹاپ ایٹ میں

آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

لاڑکانہ،جیکب آباد،خیر پور،جام شورو،سانگھڑ،حیدرآباد،کراچی ایسٹ اور سکھر ٹاپ ایٹ میں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) آل سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ڈسٹرکٹ لاڑکانہ،جیکب آباد،خیر پور،جام شورو،سانگھڑ،حیدرآباد،کراچی ایسٹ اور سکھر کی ٹیموں نے ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔

عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پر جاری چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید چارمیچز کھیلے گئے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تیسرے روز کے پہلے میچ میں سکھر نے کراچی ساؤتھ کو12-0کے اسکور سے زیر کیا۔فاتح ٹیم کے لئے سینٹر فارورڈ حارث سرور نے6گول اسکور کئے.

جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔اس میچ کے امپائرز زاہد علی اور آغا عبدالرؤف جبکہ ٹی او غلام مصطفی تھے۔دوسرے میچ میں جام شورو نے کراچی سینٹرل کو5-0سے قابو کیا،فاتح ٹیم کے لئے علی داد نے دو جبکہ رضوان،علی اور ظہیر حسین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

اس میچ کو فہد علی اور افضل خاننے سپروائز کیا جبکہ شہباز کھوکھر ٹی او تھے۔تیسرے میچ میں ڈسٹرکٹ سانگھڑ نے گھوٹکی کو کیف کے دو اور عادل کے ایک گول کی بدولت3-0سے شکست دی۔

اس میچ کے امپائرز آغا عبدالرؤف خان اور اعجار احمد خان امپائرز اور عبدالرسول جانوری ٹی اوتھے۔چوتھے اور آخری میچ میں حیدرآباد نے کراچی ویسٹ کو دو کے مقابلے میں 14گول سے ہرا یا اور کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

حیدرآباد کی جان ب سے محمد شہیر،عدنان اور غلام مصطفی نے تین تین جبکہ ظفر علی،یاسر،محمد قیس،خضر اختر اور علی رضا نے ایک ایک گول اسکور کیا۔کراچی ویسٹ کی جانب سے اویس اور محمد حسن گول اسکورر تھے۔

اس میچ کے مہمان خصوصی صدرسندھ ہاکی ایسوسی ایشن احسن احمد جتوئی تھے جبکہ اس موقع پر، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد رمضان جمالی،چیئر مین سلیکشن کمیٹی اولمپئن قمر ابراہیم، اولمپئن کامران اشرف،

کراچی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ابوذر امرا عظمت پاشا، محمد فاروق خان، امپائر منیجر محسن علی خان، اسسٹنٹ منیجر شاہد پرویز، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد کھوکھر، اسلم خان نیازی، شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ، اسپورٹس انچارج حنیفہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!