ہاکی

کے ایچ اے ویمنز ونگ کے تحت تین روزہ ہاکی سیریز کا اختتام

آخری میچ میں ویمنز کلر ٹیم کی کامیابی،ڈی ایس او حاجرہ نواب اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں

یومِ دفاع:کے ایچ اے ویمنز ونگ کے تحت تین روزہ ہاکی سیریز کا اختتام

آخری میچ میں ویمنز کلر ٹیم کی کامیابی،ڈی ایس او حاجرہ نواب اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام تین روزہ ہاکی سیریز کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیریز کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا تھا بلکہ پاکستان کے دفاعی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنا بھی تھا۔سیریز کا آخری میچ کے ایچ اے ویمنزکلر اور کے ایچ اے ویمنز وائٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،

جو نہایت سنسنی خیز اور دلچسپ رہا۔ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم سخت جدوجہد کے بعد کے ایچ اے ویمنز کلر ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے وائٹ ٹیم کو شکست دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے مومل سکینہ اور سندس صدیقی نے ایک، ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حاجرہ نواب تھیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی خواتین کھلاڑی صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں۔

ہم نہ صرف کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے بلکہ کراچی ٹیم کو بھرپور تعاون بھی فراہم کریں گے۔صدر کے ایچ اے ویمنز ونگ اسماعلی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ جیتنے والی ٹیم نے اپنی محنت اور بہترین کھیل کے ذریعے کامیابی حاصل کی، تاہم ہارنے والی ٹیم نے بھی عمدہ اسپورٹس مین اسپِرٹ کا مظاہرہ کیاہے۔

اولمپیئن حنیف خان کا کہناتھا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ نے خواتین کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر کے کھیل کے فروغ میں اپنا کردار اداکیا ہے جو خوش آئندامر ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو مزید محنت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی تلقین بھی کی۔

سیکریٹری کے ایچ اے ویمنز ونگ بتول کاظم نے ٹورنامنٹ کے انتظامی امور نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے اور ایونٹ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاجبکہ قمر رضا نے تکنیکی و آفیشل ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دیں۔

تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!