فٹ بال

اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ دمام میں ہونے والے اے ایف سی فٹسال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی فٹسال ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کسی بین الاقوامی فٹسال مقابلے میں شرکت کرے گا۔

اسکواڈ میں گول کیپرمحمد زید اورمحمد طاہر، اینکر(ڈیفنڈر) میں ممحد حمزہ خان، حمزہ نصرت،زہیر الطاف اور آصف احمد،

رائٹ ونگ میں حسان ظفر، عبدالحنان، یوسف احمد اورُ شمس تاج شامل لیفٹ ونگ میں معیز سجاد، محمد بن مسعود اور عارض محمود جبکہ اسٹرایکرز میں محمد عدنان، محمد علی ریاض خان اورُ زید اللہ خان شامل ہیں۔

پاکستان گروپ ڈی میں عراق، چینی تائپی اور میزبان سعودی عرب کے ساتھ موجود ہے۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 22 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف، جبکہ گروپ مرحلے کا اختتامی میچ 24 ستمبر کو چینی تائپی کے خلاف ہوگا۔

تمام میچز دمام، سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!