کرکٹ

پی سی بی ملتان ڈسڑکٹ انٹر کلب چیمپین شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی

پی سی بی ملتان ڈسڑکٹ انٹر کلب چیمپین شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی ; امجد رزاق بھٹہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت کے مطابق پی سی بی انٙٹر کلب کرکٹ چیمپین شپ ڈسڑکٹ ملتان یکم اکتوبر سے شروع ہوگی اس سلسلہ میں ایم ڈی سی اے کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجالاس ہفتہ بیس ستمبر سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا

جس میں اس ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ کے مطابق ملتان کی وہ کلبیں جنہوں نے پچھلے سال منعقد ہونے والی چیمپین شپ میں حصہ لیا تھا وہی اس بار اس ایونٹ میں حصہ لینے کی اہل ہونگی

تمام کلبوں کے صدر ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے بنے ہوئے فارم پر اپنے کھلاڑیوں کی فہرست مکمل معلومات کے ساتھ بائیس ستمبر 2025 بروز سوموار سہ پہر چار بجے تک اپنی فائل جوائنٹ سیکرٹری محمد منظور لطیفی کو ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں جمع کرائیں گی

نامکمل اور تاخیر کی صورت میں وہ کلب چیمپین شپ میں حصہ نہ لے سکے گا فارم کے حصول اور کسی قسم کی رہنمائی کے لیے بھی منظور لطیفی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!