جھنگ میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، پہلی ڈیرٹ ریلی کا اعلان
ضلع انتظامیہ 16 تا 18 اکتوبر تحصیل 18 ہزاری کے علاقے رحمت آباد میں صحراۓ تھل کے مقام پر پہلے "جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026" اور تین روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔

جھنگ میں تاریخ کی پہلی ڈیرٹ ریلی اور تین روزہ ثقافتی میلہ 16 سے 18 اکتوبر تک ہوگا
جھنگ (نمائندہ خصوصی) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا،
علاقائی ثقاقتی ورثے کو اجاگر کرنا اور جھنگ کے تاریخی و سیاحتی مقامات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔ ضلع جھنگ کی تاریخ میں پہلی بار تھل ڈیرٹ ریلی اور تین روزہ ثقافتی میلے کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
یہ شاندار فیملی فیسٹیول 16، 17 اور 18 اکتوبر کو دریائے چناب کے کنارے اور تھل کے ریگستانی ٹریک پر منعقد ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت اجلاس میں تمام محکموں کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔
ریلی میں ملک بھر سے 60 سے زائد ریسرز شرکت کریں گے:
پہلے روز جیپ ریلی، دوسرے روز ڈیرٹ بائیک ریلی اور تیسرے روز اونٹ ڈانس اور نیزہ بازی کے فائنل مقابلے ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے تھل میں 120 کلومیٹر طویل ریتلا ٹریک تیار کیا ہے۔
ثقافتی رنگ:
میلے میں جھنگ کی ثقافت کے رنگ بکھریں گے۔ ہیر رانجھا اور سلطان باہو کی دھرتی کی مناسبت سے صوفی نائٹ، لوک موسیقی، پنجابی مشاعرہ، کبڈی، والی بال، پھولوں کی نمائش اور بچوں کے لیے لکڑی کے جھولے لگائے جائیں گے۔
فوڈ سٹریٹ:
میلے میں جھنگ کے مشہور گلاب جامن، سوہن حلوہ اور دیسی کھانوں کے سٹالز کے ساتھ خواتین کے ہاتھ سے بنے کھدر اور کھیس کے سٹالز بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس میلے کا مقصد جھنگ کی سیاحت، امن اور مثبت پہچان کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ عوام کے لیے پارکنگ، سیکیورٹی اور روشنیوں کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ایونٹ کے مرکزی اسپانسر مکرم وحید شیخ اور منتظمین کے مطابق ڈیزرٹ ریلی کے سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں کا شاندار میلہ بھی سجایا جائے گا:روایتی ثقاقتی کھیل: نیزہ بازی، گھڑ سواری و تیر اندازی، کبڈی اور والی بال۔
پیرا گلائیڈنگ، فوڈ کورٹس، اور سیاحوں و خاندانوں کے لیے رہائشی کیمپ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے چناب اور جہلم کے سنگم اور قدیم تہذیب و ثقافت کے حامل اس علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر ایونٹ کا انعقاد مقامی معیشت کی بحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔
پریس کانفرنس میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی، سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوانہ اور امیر عباس سیال نے بھی اس اقدام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔



