کرکٹ

ایشیا کپ 2025: بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

ایشیا کپ 2025: بھارت نے سری لنکا کو سپر اوور میں شکست دے دی

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دے دی۔

اس سے قبل بھارت اور سری کا میچ 202 رنز پر برابر ہوگیا۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی، جبکہ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی جارحانہ نصف سنچری ٹیم انڈیا کے بڑے اسکور کی بنیاد بنی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، ابھیشیک شرما نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

تلک ورما 49 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سنجو سیمسن نے بھی 39 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے دسُن شاناکا، ونیندو ہسارانگا، ماہیش تھکشنا اور چریتھ اسالانکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 107 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، ان کے ساتھی اوپنر کُسل پریرا نے بھی 32 گیندوں پر 58 رنز بنائے۔

تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور میچ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا۔ کپتان اسالانکا صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامندو مینڈس 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی لمحات میں شاناکا کے 22 ناٹ آؤٹ رنز کے باوجود سری لنکا بھی مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنز بنا سکا اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

بھارتی باؤلرز میں کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ہرشیت رانا مہنگے ثابت ہوئے اور 4 اوورز میں 54 رنز دے بیٹھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے 2 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے پہلی گیند پر 3 رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹیم نے ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، ہرشیت رانا، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ اور ورون چکرورتی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی ٹیم پتھم نسانکا، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، کوسل پریرا، چرتھ اسالنکا (کپتان)، کمنڈو مینڈس، داسن شاناکا، وانندو ہسارانگا، جنتھ لیانگے، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھکشانا اور نوان تُشارا پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!