
امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ آج شروع ہو گی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 208کھلاڑیوں نے اپنی انٹری کنفر م کی ہے۔
اس سلسلے میں سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان نے بتایا کہ آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ تین سے سات اکتوبر تک پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈکراچی سینٹرمیں کھیلی جائے گی۔
چیمپئن شپ میں بوائز انڈر11،بوائز انڈر13اوربوائز انڈر19کے علاوہ گرلز انڈر15کا ایونٹ بھی شامل ہے۔چیمپئن شپ کے لئے ملک بھر سے 208انٹریز کنفرم ہو ئی ہیں۔
چیمپئن شپ کا مین ڈرا32کا رکھا گیاہے۔چیمپئن شپ میں صوبوں کے علاوہ محکموں کے کھلاڑی بھی بھر پور شرکت کر یں گے۔



