سکواش

35ویں نیشنل گیمز: سندھ اسکواش ٹیم کے فائنل ٹرائلز آج لئے جائیں گے

35ویں نیشنل گیمز: سندھ اسکواش ٹیم کے فائنل ٹرائلز آج لئے جائیں گے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل گیمز 2025 کے لیے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کے انتخاب کے سلسلے میں فائنل ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تمام منتخب مینز اور ویمنزکھلاڑی جن کا تعلق حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن سے ہے، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ٹرائلز میں لازمی طور پر شرکت کریں۔

فائنل ٹرائلزآج بروز جمعہ 17 اکتوبر کووینس جے کے اسکواش اکیڈمی این سی سی کراچی میں صبح دس بجے سے شروع ہوں گے، تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 9 بجے تک مقررہ مقام پر رپورٹ کریں۔

ان ٹرائلز کے دوران سندھ کی دونوں اسکواش ٹیموں کو حتمی شکل دی جائے گی جو آئندہ نیشنل گیمز میں صوبے کی نمائندگی کریں گی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے مطابق تمام بیرون شہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری الاؤنس یا کرایہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

ٹرائلز سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ اسکواش سلیکشن کمیٹی کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی میں سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان اور ایم نسیم شامل ہیں جبکہ ڈی ایس او ایسٹ اسماعیل شاہ بھی اس موقع پر موجود ہونگے ۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن نے تمام منتخب کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان فائنل ٹرائلز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ صوبائی ٹیم کی تشکیل کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

مزید معلومات کے لیے مذکورہ بالا عہدیداران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!