دیگر سپورٹس

سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ; ریجاس /دین اور ہارون شریف جیولرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ ; ریجاس /دین اور ہارون شریف جیولرز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے پانچویں دن ریجاس /دین اور ہارون شریف جیولرز نے فائنل کیلئے جبکہ ماسٹر پینٹس اور پیبل بریکر کی ٹیموں نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیمی فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، سیکرٹری اور تماشائیوں فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے سیمی فائنل میں راجہ سمیع اللہ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ٹیم ریجاس /دین نے سامبا بینک کو 7-3 سے ہرا دیا۔ ریجاس /دین کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار، محب فیصل شہزاد نے تین گول سکور کیے۔

سامبا بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی، المان جلیل اعظم اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہارون شریف جیولرز کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی کو 11-3.5 سے ہرا دیا۔

ہارون شریف جیولرز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے شاندار کھیل پیش کیا اور آٹھ گول سکور کیے دیگر میں عباس مختار نے دو اور فرہاد شیخ نے ایک گول سکور کیا۔

لاہور سمارٹ سٹی کی طر ف سے آغا موسی علی خان نے دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں پیبل بریکر اور ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!