
نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے نومبر میں شیڈول 27ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کاآغاز ہوگیا
اس سلسلہ میں سیکرٹری جنرل پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن محمدجمیل کامران نے ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرملتان عدنان نعیم کے ہمراہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان کا دورہ کیا
جہاں پر یہ چیمپین شپ منعقد ہونی ہے محمد جمیل کامران نے کہا کہ 32سال بعد نیشنل بیس چیمپین شپ کی میزبانی ملی ہے جوکہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے جنوبی پنجاب کے کھلاڑی شدت سے اس دن کا انتظار کررہے ہیں
قاسم باغ اسٹیڈیم تاریخی اہمیت کا حامل گراونڈ ہے آج کا یہ وزٹ گراونڈ کو چیمپین شپ کے لیے تیار کرنے کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کیا گیا ہے
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرملتان عدنان نعیم نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس ایونٹ کو کامیاب کرانا ہے اس سلسلہ میں گراونڈ کی بہتری اورتزین و آرائش کاکام جلدہی شروع کردیا جائے گا
تاکہ مقررہ مدت میں گراونڈ تیار کرکے ایک خوبصورت اورمثالی ایونٹ کی میزبانی کرسکیں پاکستان بھر سے آنے والے علاقائی اور محکمہ جاتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوبصورت اور صحت مندانہ ماحول میں کھیلنے کی سہولیات فراہم ہوسکیں



