اسنوکر

پاکستان نے دوسری بار اسنوکر ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا.

پاکستان نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا۔

مسقط: انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو 2-3 فریمز سے شکست دی۔

گزشتہ روز پاکستان ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کو 3-1 فریمز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔

پاکستان کیوئسٹ محمد آصف اوراسجد اقبال نے اپنے جارحانہ کھیل اور درست شاٹس کے ذریعے بھارت کے کھلاڑی پنکج اڈوانی، ادیتیا مہتا اور بریجیش دامانی کو میدان میں ناکام کیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیم اسنوکر ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی۔ وزیر اعظم نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ اور پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!