بیڈمنٹن

جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) 26 دسمبر سے لاہور میں منعقد ہونے والی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے

اس سلسلے میں صوبہ بھر سے مختلف کیٹیگریز میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری صداقت شاہ کے مطابق پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا،

جس کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں آیا۔انڈر 15 کیٹیگری میں ریحان خان، عمر شیراز، غیور خان، اکرام اللہ اور حسنین کو منتخب کیا گیا

اسی طرح انڈر 17 کیٹیگری میں عبدالحسیب، نجم الثاقب، شیراز خان اور شاہد خان جبکہ انڈر 19 میں محمد عمر، فہد احمد، حاشر اور رئیس منتخب ہوئے۔انڈر 21 کیٹیگری میں نصراللہ اور تیمور خان جبکہ انڈر 21 خواتین میں لائبہ مشتاق اور مروہ جدون کا انتخاب کیا گیا۔

واضح رہے کہ 26 سے 30 دسمبر تک لاہور میں منعقد ہونے والی جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کیٹیگریز میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے،

جس کے لیے صوبے کے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلوں میں شرکت کریں گے۔کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے قائم سلیکشن کمیٹی میں ندیم خان، حیات اللہ اور کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسعود خان شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!