
ایشیز سیریز چوتھا ٹیسٹ، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میلبرن: ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بھی دو روز میں مکمل ہوگیا، مسلسل تین میچز ہارنے کے بعد انگلینڈ نے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کو سیریز میں 1-3 سے برتری حاصل ہے۔
ایشیز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلوی ٹیم کو اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا، جیکب بیتھل 40 اورزیک کرولی 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگزمیں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جوش ٹنگ نے میچ میں 7 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیز سیریز کے چوتھے میچ ”باکسنگ ڈے ٹیسٹ“ کا آغاز دھماکا خیز انداز میں ہوا تھا اور پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرنے کے بعد تیسری اننگ بھی شروع ہو گئی تھی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور جب آسٹریلیا کو 152 رنز پر ڈھیر کیا تو بظاہر یہ فیصلہ درست لگا، لیکن جواب میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے روز کھیلے آخری لمحات میں 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔



