
ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیخلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے، سلمان علی آغا
ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچز سے ہمیں ورلڈ کپ کیلئے پوری تیاری کا موقع ملے گا۔ کھلاڑیوں کو انکے رولز بتادیے ہیں اور سب کو پتہ ہے کہ انہیں کیا کیا رول دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔ پاکستان میں یہی ہوتا ہے کہ کسی ٹیم کو ہرا دو تو کہتے ہیں کہ چھوٹی ٹیم تھی ہار جاؤ تو پھر بھی تنقید ہوتی ہے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ پچھلے چھ سات مہینوں میں ہمیں کنڈیشنز ایسی نہیں ملی جہاں ہم 200 رنز کر سکیں۔ آپکو ہمیشہ کنڈیشنڈ بیسڈ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے۔
سری لنکا کے خلاف جیسے کھیلا اگر ویسی سیچوئیشن آئی تو ضرور اچھا کھیلوں گا نہیں تو کنڈیشن کے حساب سے کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی پچز کو مدنظر رکھ کر یہاں پر تیاری کی ہے۔ ہمارے پاس اسپنرز کافی اچھے ہیں، تمام پلا ننگ کر لی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بابراعظم کی پرفارمنس اچھی ہے، بگ بیش لیگ میں کیا ہوا اس سے فرق نہیں پڑتا۔ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ٹیم میں ہونے سے فرق پڑتا ہے۔



