کرکٹ

یہاں موسم تھوڑا ٹھنڈا ہے، مگر ہم اس کنڈیشن میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ، مچل مارش

دورہ پاکستان ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے کافی اہم ہے، مچل مارش

ویب ڈیسک: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ یہاں آکر پرجوش ہیں، دونوں ٹیموں کے لیے یہ ورلڈکپ کی تیاری کا اچھا موقع ہے۔

پریس کانفرس کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کے حوالے سے پاکستان کی ایک تاریخ ہے۔ ہم اس چیلنج کے لیے تیار ہیں ، شاہین آفریدی اچھے باؤلرز ہیں۔

یہاں موسم تھوڑا ٹھنڈا ہے، مگر ہم اس کنڈیشن میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ میں حصہ لیا وہاں انکے کافی مداح تھے۔ بابر اور شاہین اچھے پلیئرز ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کا ٹیم میں ہونا ہماری خوش قسمتی ہے وہ ایک زبردست کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!