Gamesدیگر سپورٹس

راشد نسیم 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گے

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوے راشد نسیم نے انگلینڈ، کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس موقع پر راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ کی بھی منظوری دی

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا جس میں انڈے کو ہوا میں اچھال کر اخروٹ کو توڑنا تھا اور پھر انڈے کو کیچ کرنا تھا راشد نسیم نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا

جبکہ راشد نسیم کے نن کیٹیگری میں ایک نیو ریکارڈ کو بھی منظور کیا جس میں نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا راشد نسیم ایسا 36مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 18 مرتبہ کا نن چکو کو کیچ کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کو تصدیقی ایمیل موصول ہوگئی

جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ویب سائٹ پر تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہیں واضح رہے راشد نسیم کے 2025 میں سب سے زیادہ اب تک 31 عالمی ریکارڈ منظور ہوچکے ہیں جبکہ راشد نسیم نے 2024 میں بھی پاکستانی تاریخ میں 28عالمی ریکارڈز بنا کر سر فہرست رہے تھے

جبکہ راشد نسیم نے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کردیا مزید راشد نسیم کا کہنا تھا پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی پزیرائی نہیں ملی

راشد نسیم اب تک 40 سے زیادہ مرتبہ بھارت کو شکست دے چکے جبکہ۔ راشد نسیم کو ۔ چایینہ امریکہ۔ انگلینڈ۔ایران۔ سوٹزرلینڈ۔ ایران کے ریکارڈز توڑ نے کا اعزاز بھی حاصل ہے

اگر راشد نسیم کے ریکارڈز کی بات کریں تو راشد نسیم اب پوری دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنا چکے جبکہ بریکنگ۔ نی اسٹرائیک۔ مارشل آرٹس ککس۔ اسٹک۔ نن چکو۔ اسکپنگ۔ جمپنگ جیکس کے عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!