کرکٹ

پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

پاکستان کےبائیکاٹ کے اعلان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلاف شیڈول میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ 15 فروری کو کولمبو میں کھیلا جانا تھا، تاہم میچ نہ کھیلنے کی صورت میں پاکستان کو دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

پاکستان کے اس فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک رکن نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

بی سی سی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم شیڈول کے مطابق سری لنکا پہنچے گی،

پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی اور پریس کانفرنس میں بھی شریک ہو گی۔ ترجمان کے مطابق ٹیم مقررہ وقت پر اسٹیڈیم بھی پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ کی منسوخی کے اعلان کا انتظار کرے گی۔

میچ منسوخ کیے جانے کی صورت میں بھارت کو بغیر کھیلے دو پوائنٹس مل جائیں گے، جیسا کہ آئی سی سی کے قوانین میں درج ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!