کرکٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

لاہور: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے پاکستان کی آفیشل جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد قومی ٹیم کی ورلڈ کپ جرسی پیش کی۔ میچ کے بعد ہونے والی خصوصی تقریب میں کپتان سلمان علی آغا سمیت دیگر کھلاڑی نئی جرسی میں نظر آئے۔

پاکستان کی سبز رنگ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے، جو قومی طاقت اور پہچان کی عکاسی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!