سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا، ترجمان وسیم اکرم
سابق کپتان کو ایک ہفتہ قبل فرنچائز کا صدر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، سوشل میڈیا سے پوسٹ ہٹا دی گئیں

وسیم اکرم نے سیالکوٹ اسٹالینز سے راہیں جدا کرلیں
سابق کپتان کو ایک ہفتہ قبل فرنچائز کا صدر بنانے کا اعلان کیا گیا تھا،
سوشل میڈیا سے پوسٹ ہٹا دی گئیں
سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا، ترجمان وسیم اکرم
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپرلیگ فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان کے درمیان جاری تنازع کے بعد خود کو فرنچائز کے معاملات سے الگ کرلیا۔
جس کے بعد فرنچائز کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے وسیم اکرم کو صدر بنائے جانے کی پوسٹ ہٹا دی گئی ہیں۔
دوسری طرف وسیم اکرم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا ابتدائی بات چیت ضرور ہوئی لیکن مالکان کے تنازعے کے باعث وسیم اکرم فرنچائز کے ساتھ کام نہیں کررہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز کے اکثریتی شیئرز کے مالک محمد شاہد کا کہنا ہے ان کے پارٹنر حمزہ مجید کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو درست طریقے سے ڈیل نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وسیم اکرم بھی فرنچائز سے الگ ہوگئے۔
آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد کا کہنا ہے الفا گروپ اور اوزی گروپ کے درمیان سیالکوٹ اسٹالینز کی ملکیت کا معاہدہ موجود ہے اور اسے کسی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا
جبکہ حمزہ مجید کی پی سی بی کو دی گئی بینک گارنٹی کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے اور ابھی تک پیمنٹ نہیں کی گئی۔ پی ایس ایل انتظامیہ فوری طور پر تمام معاملات کا نوٹس لے کر فرنچائز کے معاملات اور ملکیت الفا گروپ کے حوالے کرے۔



