کرکٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ منسوخ

میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ منسوخ

کولمبو: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلہ کا میچ کولمبو میں کھیلا جانا تھا ہے جو مسلسل بارش کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آج کے میچ کے لیے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا تھا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا اسکور بناکر دفاع کریں

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ 49 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ دو مقابلے برابر رہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ایک گروپ کے میچز انڈیا میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے گروپ کے مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔

اس مرحلے میں کوئی بھی ٹیم پہلے مرحلے کے پوائنٹس ساتھ نہیں لائے گی، یعنی تمام ٹیمیں صفر پوائنٹ سے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی۔ میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق پر مشتمل تھی۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں فن ایلن، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (کپتان)، جیمز نیشم، میٹ ہنری، ایش سودھی اور لاکی فرگوسن شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا سپر 8 مرحلے میں اگلا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جو 24 فروری بروز منگل کو پالکلکے میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!