دیگر سپورٹس

پاک چین دوستی کے 75 سال، فرینڈشپ گیمز 2026 کے لوگو کی رونمائی

پاک چین دوستی کے 75 سال، فرینڈشپ گیمز 2026 کے لوگو کی رونمائی

لاہور (پی پی اے) پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرصدارت پنجاب سپورٹس بورڈ کے دفتر میں پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز 2026 کے لوگو کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک چائینہ فرینڈشپ گیمز 24 سے 28 ستمبر 2026 تک لاہور میں پانچ روز تک جاری رہیں گی، جن میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے تقریباً 2 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔

گیمز کے دوران 11 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ چینی کھلاڑی بھی مختلف مقابلوں میں شریک ہوں گے۔ تقریب میں بتایا گیا کہ گیمز کے لیے اب تک 70 ہزار کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے،

جبکہ کامیاب کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے

اس موقع پر پاک چین دوستی کے 75 سالہ تعلق کو کھیلوں کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ کھیل دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے اور باہمی روابط کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!