ہاکی

قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے مصر روانہ ہوگئی۔

قومی ہاکی ٹیم کے 25 رکنی سکواڈ نے مصر کے لیے اڑان بھر لی

اسلام آباد: قومی ہاکی ٹیم یکم سے 7 مارچ 2026 تک اسماعیلیہ، مصر میں ہونے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔

قومی ٹیم میں خواجہ محمد جنید (ہیڈ کوچ)،محمد اظفر یعقوب (اسسٹنٹ کوچ)،کیپٹن (ریٹائرڈ) فرخ عتیق خان (کونٹینجنٹ ہیڈ)،سلطان اشرف (ویڈیو اینالسٹ)،عارف حلیم (اسسٹنٹ فزیوتھراپسٹ)، قومی اسکواڈ میں منیب الرحمان (گول کیپر)،

علی رضا (گول کیپر)، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت،

رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد حماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔

پی ایچ ایف صدر محی الدین وانی نے قومی ٹیم کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا اور قوم سے قومی ٹیم کی بہتر پرفارمنس کے ساتھ کامیابی کی دعا کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!