
ایران نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
تہران: ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل احمد دنیا مالی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ایران کے لیے اس ملک میں ہونے والے کسی بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کرنا ممکن نہیں رہا۔
ایسے حالات میں ایران کسی صورت ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر منعقد کر رہے ہیں، تاہم ایران کے گروپ مرحلے کے تمام میچ امریکا کے شہروں میں رکھے گئے ہیں
جن میں لاس اینجلس اور سی ایٹل بھی شامل ہیں۔ اسی وجہ سے ایرانی حکومت کے لیے اس ٹورنامنٹ میں شرکت ایک حساس مسئلہ بن گیا ہے۔
ایرانی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عوام خاص طور پر بچوں کی سلامتی خطرے میں ہے، اس لیے اس وقت کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے مناسب حالات موجود نہیں ہیں۔



