سکواش

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد میں آئندہ ماہ شیڈولڈ ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔

23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 14 سے 18 اپریل تک اسلام آباد میں ہونا تھی۔ ایشین اسکواش فیڈریشن نے خطے کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا ہے۔

ایشین اسکواش فیڈریشن شریک ٹیموں کی مشاورت سے نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی۔ چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کیلئے ستمبر کی ونڈو پر غور کیا جارہا ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے عبوری اسکواڈ فائنل کرلیا تھا۔ ایونٹ کی منسوخی کے بعد قومی پلیئرز اس ونڈو میں پی ایس اے ایونٹس کھیل سکیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!