فٹ بال

بہادر پاکستان بدقسمتی کا شکار، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

بہادر پاکستان بدقسمتی کا شکار، بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست

ساف انڈر 20 چیمپئن شپ کے گروپ بی کے میچ میں پاکستان انڈر 20 ٹیم نے پہلے ہاف میں دلیرانہ اور دلکش کھیل پیش کیا، مگر دوسرے ہاف میں قسمت کی دیوی مہربان نہ رہی۔

پاکستان کی نئی نسل نے طویل عرصے تک بنگلہ دیش کا بھرپور مقابلہ کیا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے شدت، اعتماد اور حوصلے کے ساتھ کھیل پیش کیا اور کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ متنازعہ ریفری فیصلوں اور چند اہم لمحات نے میچ کا رخ بدل دیا اور بالآخر بنگلہ دیش نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی۔

50ویں منٹ میں ڈیبیو کرنے والے رونان بینجمن سلیوان کی فری کک نے بنگلہ دیش کو برتری دلائی۔

60ویں منٹ میں پاکستان کو لگا کہ نجیب اللہ کے ہیڈر نے اسکور برابر کر دیا ہے، مگر ریفری نے یہ گول مسترد کر دیا۔ سات منٹ بعد سلیوان نے ایک اور گول کر کے بنگلہ دیش کی جیت پر مہر ثبت کر دی۔

پاکستان اب 26 تاریخ کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا۔ سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ہوگا اور ساتھ ہی یہ بھی امید رکھنی ہوگی کہ بھارت بنگلہ دیش کو شکست دے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!