74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38ماربل ٹایئل کو توڑ ڈالا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹایئل توڑنے کا تھا

74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
74 سالہ پاکستانی معمر ترین ویلڈر نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹرک مکمل کرلی گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تیسرا عالمی ریکارڈ منظور کر لیا
ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38ماربل ٹایئل کو توڑ ڈالا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹایئل توڑنے کا تھا
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایمیل موصول جبکہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائیٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا
نسیم الدین اس سے قبل اپنے مکے کی مدد سے 163 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے جبکہ ایک ہاتھ کی مدد سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی نسیم الدین کے پاس ہے
نسیم الدین کی پوتی ۔ پوتا۔ بیٹا اور بہو پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا چکے واضح رہے نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں
نسیم الدین کا کہنا تھا اپنا ریکارڈ فلسطین کے نام کرتے ہوں پاکستان آرمی کے نام کرتا ہوں میرا ریکارڈ تمام پاکستانیوں کے لیے ہے جو ملک سے محبت کرتے ہیں
74 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کیاہے میری فیملی پاکستان کا نام پوری دنیا میں پاکستان کا نام اونچا کررہی ہے گورنمنٹ کی توجہ ہم پر نہیں حکومتی شخصیات سے ملنے کی خواہش ہے جو اب تک پوری نہیں ہو سکی



