اتھلیٹکسدیگر سپورٹس

54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی

54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی

کراچی میں ہونیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی کردی گئی۔ چیمپئن شپ 14 سے 17 مئی تک کراچی میں شیڈول تھی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ دو ڈپارٹمنٹس نے گرم موسم کی وجہ سے چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی،ایونٹ میں شریک اکثر یونٹس شیڈول کے مطابق ایونٹ کیلئے راضی تھے۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹس کی تاریخ پر حتمی فیصلے کا اختیار صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کو دیا ہے،

فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے چیمپئن شپ کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق اب 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اب اکتوبر نومبر میں منعقد ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!