فٹ بال

ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے 23 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ہیڈ کوچ نولبرتو سولانو نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرتو سولانو نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 1 سے 10 جون 2026 تک مالدیپ کے شہر مالے میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم 30 مئی کو روانہ ہو گی۔

پاکستان چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان مالدیپ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ٹکرآۓ گا، تمام میچز نیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شاہینز 1 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، 4 جون کو مالدیپ کا سامنا کریں گے اور 7 جون کو افغانستان سے ٹکریں گے، جبکہ فائنل 10 جون کو کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے جن میں یوسف بٹ، عیسیٰ سلیمان، مامون موسیٰ، محمد فضل، علی شاہ اور علی نیازی شامل ہیں۔ عادل نبی بھی حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ علی خان کو سینئر قومی ٹیم میں پہلی بار طلب کیا گیا ہے۔

اسکواڈ ; گول کیپرز: ثاقب حنیف، یوسف بٹ، حسن علی ; ڈیفنڈرز: عبداللہ اقبال، محمد فضل، عبداللہ شاہ، عیسیٰ سلیمان، محب آفریدی، مامون موسیٰ، علی نیازی، حارث زیب

مڈ فیلڈرز: عادل نبی، راحص نبی، عالمگیر غازی، حیان خٹک، علی آغا، اوٹس خان ; فارورڈز: شائک دوست، عمر نواز، علی شاہ، علی خان، عبدالصمد ارشد، ہارون حامد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!