فٹ بال

اسلام آباد اے ایف ایل ایسوسی ایشن کے انتخابات: سعید اللہ جان مروت بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد اے ایف ایل ایسوسی ایشن کے انتخابات: سعید اللہ جان مروت بلا مقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد: رپورٹ: نواز گوہر ; وفاقی دارالحکومت میں آسٹریلین فٹبال لیگ کے تنظیمی ڈھانچے کو جدید اور فعال بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔

اسلام آباد اے ایف ایل ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں آئندہ چار سالہ مدت کے لیے نئی کابینہ کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا ہے، جس میں معروف اسپورٹس آرگنائزر سعید اللہ جان مروت کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

جنرل ہاؤس کے ارکان نے باہمی مشاورت سے دیگر کلیدی عہدوں پر درج ذیل عہدیداران کا انتخاب کیا: سینئر نائب صدر: فدا حسین, نائب صدور: ڈاکٹر شازیہ شفیع، عرفان بھٹی، اور نوید گلزار, سیکرٹری جنرل: عاطف حسین.

انتظامی امور کو مزید مستحکم کرنے کے لیے واجد حسین اور غلام حسین کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، حنا عروج کو فنانس سیکرٹری، جہانزیب خان کو جوائنٹ سیکرٹری، اور تاثیر علی کو پبلسٹی سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ نادیہ ظفر، عرفان خان، اور ہاجرہ شکیل ایگزیکٹو ممبرز کے طور پر کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔

نو منتخب صدر سعید اللہ جان مروت نے اپنے انتخاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلام آباد میں آسٹریلین فٹبال (AFL) کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت کے اسپورٹس کلچر میں ایک نئی روح پھونکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ”ہماری اولین ترجیح نوجوانوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں بہت جلد ایک نیشنل ویمن اے ایف ایل ایونٹ کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے نہ صرف خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس منفرد کھیل کو پاکستان بھر میں ایک نئی پہچان ملے گی۔“

اسلام آباد اے ایف ایل ایسوسی ایشن کی اس نئی باڈی کی تشکیل پر پاکستان آسٹریلین فٹبال لیگ کے مرکزی صدر سردار طارق محمود اور سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار علی نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے نو منتخب صدر سعید اللہ جان مروت اور ان کی پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ نئی اور متحرک کابینہ اسلام آباد میں اے ایف ایل کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!