مکی آرتھر کی ڈربی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات
مکی آرتھر نے مقامی کنڈیشنز کے حوالے سے اپنے تجربے سے کھلاڑیوں کو آگاہ کیا

پاکستانی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی ڈربی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات
مینٹور وہاب ریاض کی دعوت پر سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی ڈربی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ملاقات کے دوران مکی آرتھر نے انگلینڈ کی مقامی کنڈیشنز اور وہاں کھیلنے کے اپنے تجربات قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیئر کیے،انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلد از جلد مقامی حالات سے ہم آہنگ ہوں تاکہ بڑے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
سابق ہیڈ کوچ نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے مقابلوں میں کامیابی کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار ہونا ضروری ہے۔
کھلاڑیوں نے بھی مکی آرتھر کی جانب سے دی گئی تجاویز اور تجربات کو مفید قرار دیا اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ان سے رہنمائی حاصل کی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں انگلینڈ میں موجود ہے، جہاں کھلاڑی مختلف تربیتی سیشنز اور پریکٹس میچز میں حصہ لے رہی ہیں۔



