Gamesدیگر سپورٹس

کھیلوں کا فروغ، سپورٹس جرنلسٹس اصل ایوارڈ کے حقدار ہیں، تاج محمد ترند

سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے کھیلوں کے ذریعے صوبے کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مشیر کھیل

کھیلوں کا فروغ، سپورٹس جرنلسٹس اصل ایوارڈ کے حقدار ہیں، تاج محمد ترند

سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے کھیلوں کے ذریعے صوبے کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، مشیر کھیل

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے سے وابستہ صحافیوں کی حوصلہ افزئی ضروری ہے کیونکہ اگر وہ کھیلوں کے مقابلوں کی کوریج نہیں کریں گے تو ان مقابلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،

سپورٹس جرنلسٹس نے کھیلوں کے ذریعے صوبے کا مثبت پہلو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، صحافی لوگوں کو مثبت چیزیں پہنچا رہے ہیں جس سے بچوںاور بچیوںمیں جذبہ اور مسابقت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔

وہ خیبر پختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جرنلسٹس میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر،

کھیلوں کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کے رکن امجد عزیز ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اصغر سورانی، ریجنل سپورٹس افیسر احمد زمان، سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عاصم شیراز، صحافیوں اور محکمہ کھیل کے حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں امجد عزیز ملک، شہاب الدین، عمران یوسفزئی، شکیل الرحمٰن، شیبا حیدر، نادر خواجہ، احتشام بشیر، سراج عارف، علی حضرت باچہ،

شاہد افریدی، شہزادہ فہد، عرفان موسیٰ زئی، ارشاد علی، ذیشان کاکا خیل، عدنان شاہد، علیشبہ، عبدالقیوم افریدی، قادر خان، واجد شہزاد، امجد خان،

شوکت حسین، ارشد ڈار، کلیم قریشی، عثمان، فرحان خلیل، ہاشم خان، محمد ریاض، محمد ہمایون، عمر قیوم، محمد عاطف، محمد طاہر، ضیاء الاسلام، عبد اللہ، شاہد خان، عاصم شیراز، ارسلان طارق، محمد حیات، عزیر خان، ارشد، شیراز، طاہر محمود، رضوان شیخ اور شاہ زمین کو ایوارڈز دیئے گئے۔

مشیر کھیل تاج محمد ترند نے کہا کہ محکمہ کھیل کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے پچھلے کچھ عرصہ میں خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا انعقاد کیا گیا

جن میں صوبے بھر سے پانچ ہزار مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہوئے، چترال میں آئس ہاکی میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے گئے،

پہلی بار خیبر میں ضم اضلاع گیمز کا انعقاد کیا گیا جبکہ ضم اضلاع کے بچیوں کو مالم جبہ میں سکیٹنگ کے ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹر مدارس، اقلیتی، افراد باہم معذوری اور خواجہ سرائ گیمز بھی کامیابی سے منعقد کی گئی ہیں، اس وقت پشاور میں نیشنل جونیئر چیمپئن شپ جاری ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،

صوابی، ہری پور اور مردان میں روایتی گیمز کرائی گئیں، مقابلوں کا مقصد نوجوانوں اور ہر عمر کے لوگوں کو مثبت تفریح اور بچوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال بعد پشاور میں نیشنل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،

پی ایس ایل کا میچ بھی پشاور میں شیڈول تھا تاہم افغانستان، امریکہ اور ایران کے حالات کی وجہ سے میچ لاہور اور کراچی تک محدود کئے گئے اگلے سال پشاور میں پی ایس ایل کے زیادہ میچ کرانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔امجد عزیز ملک اور عاصم شیراز نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!