فٹ بال

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز

آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلامیہ کالج پشاور کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب اسلامیہ کالج پشاور میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء الحق (ستارہ امتیاز) تھے۔

اس موقع پر جی ڈی سپورٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن رضوان شوکت اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس محمد آصف ایچ ای سی معروف شاعر و ادیب پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی براق بلڈرز کے مالک علی حیدر بابا خیل ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج پشاور علی ھوتی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر و کمپیئرنگ آفیسر افغان بھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ میں ملک کی ممتاز جامعات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سپیرئیر یونیورسٹی ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد یو ایم ٹی لاھور یونیورسٹی آف لاہور گیر یزن یونیورسٹی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورپنجاب یونیورسٹی لاہور شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان میں صفِ اول کا کردار ادا کیا ہے اور ملک کو متعدد نامور کھلاڑی دیے ہیں۔

انہوں نے پاکستان بھر سے آنے والی تمام یونیورسٹیوں کی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ویمن فٹبال کے فروغ کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے تناظر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ ہنٹنگ کی جائے گی اور منتخب کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے اسکالرشپ بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں کوچز اور منیجرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بائیومکینکس، نیوٹریشن، سپورٹس انجری، سپورٹس سائیکالوجی اور جدید تکنیکی امور پر خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

جی ڈی سپورٹس رضوان شوکت نے کہا کہ مختلف یونیورسٹیوں سے آنے والی کھلاڑیاں پشاور میں ٹورنامنٹ سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں اور وہ یہاں کی مہمان نوازی کی خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔

پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کہا کہ اسلامیہ کالج پشاور اس خطے کی علمی، ثقافتی اور کھیلوں کی بہترین نمائندگی کر رہا ہے۔

ڈائریکٹر سپورٹس علی ہوتی نے خطاب کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن، تمام شریک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز سپورٹس، کوچز، والدین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعتماد اسلامیہ کالج پشاور کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی اور پشاور بورڈ کے چیئرمین خدا بخش ڈائریکٹر سپورٹس منظر کابھی خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا۔

تقریب کے اختتام پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیائ الحق، سابق ایڈمنسٹریٹر انور حسین افسر افعان اور ڈاکٹر اباسین یوسفزئی کو روایتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔

شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ چیمپئن شپ نہ صرف خواتین فٹبال کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!