فٹ بال

فیفا ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناکامی پر سعودی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

قومی ٹیم کی ناکامی پر سعودی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

سعودی ٹیم کےفٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ہی راونڈ میں باہر ہونے پر سعودی فٹ بال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔ میگا ایونٹ کے دوران سعودی فٹ بال ٹیم کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ،

سعودی ٹیم نے گروپ ایچ میں آخری پوزیشن سنبھالی ، ایونٹ کے دوران سعودی عرب کا یورا گوئے اور کیپ وردی کی ٹیموں کے خلاف میچز برابر رہے جبکہ سپین کے خلاف میچ میں ان کو چار صفر کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

فیڈریشن کے صدر یاسر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میگا ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہونے کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں جس کی وجہ سے اپنے عہدےسے سبکدوش ہو رہا ہوں ،

عوام کی توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے میں سب سے معذرت خواہ ہوں ۔

یاسر کی سربراہی میں سعودی فٹ بال فیڈریشن 2034 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ سعودی ٹیم موجودہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!